مہارشٹرا حکومت سے بجلی کی شرحوں میں کمی کا مطالبہ - کجریوال کی تقلید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

مہارشٹرا حکومت سے بجلی کی شرحوں میں کمی کا مطالبہ - کجریوال کی تقلید

بجلی کی شرحوں میں کمی کے حکومت دہلی کے فیصلہ سے متاثر ہوکر کانگریس رکن پارلیمنٹ سنجے نروپم نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت مہارشٹرا ماہانہ 500یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی شرحوں میں کمی نہیں کرتی ہے تو وہ ایجی ٹیشن شروع کردیں گے۔ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کو ایک خط لکھتے ہوئے سنجے نروپم نے بجلی کی تقسیم کی کمپنیوں کے قیمتوں کے تعین کے میکانزم اور ڈھانچہ کی تحقیقات اور ان کی زمرہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتا یا کہ بھوک ہڑتال کرنا صرف انا ہزارے کا حق نہیں ہے۔ ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں اس لیے ہم نے چیف منسٹر کو خط لکھا ہے کہ وہ فوری اثر کے ساتھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی شرحوں میں کمی کریں ورنہ ہمارے پاس ایجی ٹیشن شروع کرنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں رہے گا بھلے ہی اس سے خود ہماری حکومت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑے۔

AAP effect: Sanjay Nirupam threatens stir for power rate cut in Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں