مخالف سکھ فسادات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کروائی جائیں - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

مخالف سکھ فسادات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کروائی جائیں - کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج مخالف سکھ فسادات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی جس کے فوری بعد کانگریس نے کہاکہ وہ فسادات کی کسی بھی منطقی یا عدالتی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ سے 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ کجریوال نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے آج صبح ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر ان کا رویہ مثبت تھا، دہلی کابینہ کی اگلی میٹنگ میں ایس آئی ٹی کے قیام اور اس کے دائرہ کار کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ سکھ مخالف فسادات کی انکوائری کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے۔ کانگریس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کی کسی بھی منصفانہ جانچ کیلئے تیار ہے۔ دہلی میں کانگریس کی حمایت یافتہ اروند کجریوال حکومت کی طرف سے ان فسادات کی تحقیقات خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ کرانے کی پہل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہاکہ ہم انصاف کیلئے کسی بھی منصفانہ جانچ کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان فسادات کی جانچ رنگناتھ مشرا کمیشن کے علاوہ چار دیگر طریقے سے ہوچکی ہے اور 440 سے زیادہ لوگوں کو سزا ہوچکی ہے۔ اس کے باوجود پارٹی کو انصاف کیلئے کسی بھی طرح کی جانچ منظور ہے۔ بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی نے آج اس بات کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا کہ سکھ مخالف فسادات کی جانچ کےئلے خصوصی تفتیشی ٹیم کی خدمات کیوں نہیں حاصل کی گئیں۔

Kejriwal demands SIT probe into 1984 anti-Sikh riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں