Sdpi State Presidents reveals about Congress and Bjp Agenda
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبد الوارث کل یہاں نندیال میں پارٹی آفس کے افتتاحی تقریب میں شریک رہے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے دیگر ریاستی عہدیداران اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود تمام سیاسی پارٹیاں سیاست کے اصل مقصد سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ملک کی 23سے زائد ریاستوں میں فعال ہے اور اپنی سیاسی و سماجی خدمات انجام دے رہی ہے اور ملک کی مظلوم اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام الناس کو انتباہ کیا کہ آج ملک میں سیکولرازم اور جمہوریت بہت بڑے خطرے سے دوچار ہے۔ ملک کی سیاسی پارٹیاں روپئے کے عوض سیٹیں فروخت کرتی ہیں ، اور روپئے کے عوض ووٹوں کی خریداری کرتی ہیں، اور میڈیا کو اپنے طرف راغب کرنے اور ان کے سیاسی پارٹیوں کی طرفداری کرنے کے ہر حربے کو استعمال کرتی ہیں جوکہ سراسر جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے درخواست کیا کہ پسماندہ طبقات کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے اور سب کے لیے برابری کے مواقع اور مساوی حقوق فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد کرتے رہیں۔ اس موقع پر پا پو لر فرنٹ آف انڈیا کے نائب صدر حبیب اللہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے ملک کو آزاد تو کرالیا ہے لیکن ہم ابھی تک حقیقی آزادی سے لطف اندوز نہیں ہوسکے ہیں۔ کانگریس پارٹی اپنے آپ کو سیکولر پارٹی کہتی ہے ، لیکن یہی کانگریس پارٹی آج سیکولرازم اور جمہوریت کے نام پر ایک کالا داغ بن کر رہ گئی ہے۔ وہ ملک کے پسماندہ طبقات کے زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی صرف سامراجی طبقات کی خصوصیات کے تعلق سے ایوانوں میں آواز اٹھاتے ہیں، اور جان بوجھ کر مسلمانوں ، دلتوں اور آدی واسیوں کو با اختیار بنانے کے لیے نہ ہی کوئی سوال اٹھاتے ہیں اور نہ ہی کوئی عملی اقدام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ عوام مخالف پالیسیاں اور کالے قوانین بناتی ہیں۔ اور یہ دونوں پارٹیاں بدعنوانی اور گھپلوں کے ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پا پو لر فرنٹ آف انڈیا اس ملک گیر سطح کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور وہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کو آنے والے انتخابات میں بھر پور حمایت کرے گی۔ اس موقع پر پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر عطا ء اللہ خان نے کہا کہ نندیال حلقہ مسلم غلبہ والا حلقہ ہے۔ یہاں پر مسلم امیدوار کو ہی فوقیت دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی پارٹیوں پر الزام لگا یا کہ وہ ، اقلیتی طبقہ ، ایس سی ، ایس ٹی ،طبقات کے نام پر مفاد پرست سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام لگا یا کہ وہ رنگاناتھ مشرا کمشن رپورٹ کو نا فذ کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس پارٹی اس معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے اور مسلمانوں کو اپنے دوہرے رویے سے منافقت کا کھلے طور پر اظہار کر رہی ہے۔ نندیال میں پارٹی آفس کے افتتاحی تقریب میں ٹاؤن باڈی صدر ایم اسماعیل باشاہ نے اس تقریب میں شامل تمام ریاستی عہدیداروں اور نندیال حلقے کے پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں