27/جنوری نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
سپریم کورٹ منگل کومرکزاورانسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے دائرکردہ درخواستوں کی سماعت کرے گاجن میں ہم جنس پرستی کوقابل سزاجرم قراردینے سے متعلق اس کے فیصلہ پرنظرثانی کی خواہش کی گئی ہے۔جسٹس ایچ ایل دتواورجسٹس ایس کے مکوپادھیائے پرمشتمل بنچ اپنے چیمبرمیں ان درخواستوں کی سماعت کرے گی اورفیصلہ کرے گی کہ آیااس حکم پرنظرثانی کی ضرورت ہے یانہیں۔اس فیصلہ پرعمل آوری پرروک لگانے کی درخواست کرتے ہوئے ایک این جی اونازفاونڈیشن کے بشمول ہم جنس پرستوں کے حقوق کے کارکنوں نے کہاکہ جنسی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے اپنی جنسی شناخت کاگزشتہ چاربرسوں کے دوران کھل کراظہارکیاہے۔جب سے دہلی ہائیکورٹ نے ہم جنس پرستی کوجرم کے دائرے سے باہرکیاتھااوراب انہیں نشانہ بنائے جانے کاخطرہ ہے۔Indian Supreme Court to review petitions on homosexuality
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں