راہل گاندھی کا وزارت عظمیٰ عہدہ سنبھالنے کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

راہل گاندھی کا وزارت عظمیٰ عہدہ سنبھالنے کا اشارہ

Rahul-hints-to-be-PM-candidate
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار ہیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ملک کے فائدہ کیلئے کانگریس کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ اس کیلئے پارٹی مستقبل میں انہیں جو بھی ذمہ داری سونپے گی اسے وہ پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ ایک ہندی اخبار دینک بھاسکر کو دئیے گئے انٹرویو میں راہول گاندھی نے کہاکہ کانگریس ایک جمہوری تنظیم ہے اور ہمیں جمہوریت پر یقین ہے۔ ہندوستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعہ ے طئے کریں گے کہ ملک کا وزیراعظم کون ہوگا۔ کیا وہ وزیراعظم کے عہدہ کی ذمہ داری قبول کریں گے؟ اس سوال پر راہل گاندھی نے کہاکہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے یا جو آئندہ دے گی اسے میں پوری ایمانداری سے نبھاؤں گا۔ پارٹی میں ذمہ داری قبول کرنے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ کانگریس میں یہ فیصلہ سینئر لیڈر کرتے ہیں اور پہلے بھی اسی طرح فیصلے ہوتے رہے ہیں۔ "اقتدارزہر ہے" کے ان کے بیان کی طرف توجہ دلائے جانے پر راہول نے کہاکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتے۔ اقتدار زہر ہے کا مطلب یہ ہے کہ اقتدار کا استعمال عوام کی بھلائی کیلئے کرو، خود کو طاقتور اور بڑا کرنے کیلئے نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک خاص شخص اور عہدہ پر ہی بحث اور دلائل کیوں پیش کئے جاتے ہیں۔ سیاست میں اصلاح کی بات کیوں نہیں ہوتی، سسٹم میں تبدیلی کی بات کرنے پر کوئی کیوں نہیں تیار ہے۔ بی جے پی کے، کانگریس مکت بھارت، اور نریندر مودی کی مقبولیت کے سلسلے میں انہوں نے کہاکہ بی جے پی آج ایک شخص پر مبنی اقتدار چاہتی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ حکومت کسی ایک شخص کے نظریات اور اس کے اپنے طریقوں سے نہیں چلنی چاہئے۔ سب کو ساتھ لے کر ہی 120 کروڑ لوگوں کے مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے۔ بی جے پی کانگریس کے بغیر ہندوستان کی بات کہہ رہی ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتی کہ کانگریس ہی ایسی سیاسی طاقت ہے جس نے لوگوں کو جوڑ رکھا ہے۔ راہول گاندھی نے عام انتخابات میں کانگریس کی بہتر کارکردگی پر یقین ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ عام طورپر کانگریس کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔2004ء اور 2009ء میں بھی اسے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ یہ الیکشن بہت دلچسپ ہوگا۔ راہول گاندھی نے واضح کیا ہے کہ ان کی بہن پرینکا واڈرا کا اگلے لوک سبھا الیکشن میں کوئی رول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پرینکا میری بہن اور میری دوست ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کی سرگرم رکن بھی ہے اور اس کی وجہہ سے وہ مجھے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے مدد کررہی ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی انتخابی رول ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی فٹنس کیلئے جسمانی فٹنس بہت ضروری ہے۔ انہیں ٹکنالوجی سے بھی دلچسپی ہے۔ ان کے والد راجیو گاندھی پائلٹ تھے اور ایتھلیٹکس اور تیراکی کے شوقین کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ہندی روزنامہ دینک بھاسکر کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے تیراکی اور دوڑ ناپسند ہے۔ میں دھیان اور جاپانی مارشل آرٹ ایکیڈو کی بھی پریکٹس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی فٹنس کیلئے جسمانی فٹنس بہت ضروری ہے۔ انہیں ٹکنالوجی سے بھی دلچسپی ہے۔ ان کے والد راجیو گاندھی پائلٹ تھے اور ان کے پاس بھی پائلٹ لائسنس ہے۔

Rahul hints he's ready to be PM candidate, takes a dig at Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں