مہارشٹرا منریگا پراجکٹ - سرکاری خزانے کو 80 کروڑ کا خسارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

مہارشٹرا منریگا پراجکٹ - سرکاری خزانے کو 80 کروڑ کا خسارہ

mgnrega roject
مہاراشٹرا میں "مہاتما گاندھی راشٹریہ گرامین روزگار گارنٹی یوجنا(منریگا) پر عمل آوری میں تاخیر اور بے جا اخراجات کی وجہہ سے سرکاری خزانے کو 81.74 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ دسمبر میں پیش کردہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایسے کام بھی کئے گئے جن کیلئے اسکیم کے تحت منظوری نہیں تھی۔ اس سے 47.19 کروڑ روپئے کا بے جا اسراف ہوا۔ اس کے ساتھ ہی کام پر عمل آوری میں تاخیر کے سبب کئی کام چھوڑ دئیے گئے جس سے سرکاری خزانے کو 34.28 کروڑ روپئے کا ایک اور بے نتیجہ خرچ برداشت کرنا پڑا۔ پروجیکٹ کے پورا ہونے سے متعلق رپورٹ ویجلینس اور نگرانی کمیٹی کی رپورٹ یا مکمل ہونے والے کام کی تصویروں سے میل نہیں کھاتی۔ سی اے جی نے کہاکہ مزدوری اور بے روزگاری بھتے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ مزدوری کی شرحوں میں ترمیم کے سبب آنے والے فرق کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصدیق اور جائزہ کے کام اور سماجی حساب کتاب تیار کرنے میں بھی خامیاں پائی گئیں۔ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈاٹا بیس نے اپنی معتبریت پر یقین دہانی نہیں کرائی۔ اس کے علاوہ ریاست میں منریگا پر عمل آوری میں کئی خامیاں پائی گئیں اور کام کی رفتار کے جائزہ والے 9 ضلعوں میں سے 8 نے "ڈی پی پی " تیار نہیں کیں۔ سی اے جی نے ذکر کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی اسکیمیں پر مقصد پر پوری نہیں اتریں کیونکہ تخمینہ مانگ کے مطابق دستیاب ملازمین کی تعداد کافی کم تھی۔ اس نے یہ پایاکہ وزیراعظم دیہی سڑک اسکیم میں 61 کاموں کے سلسلے میں ٹھیکیداروں کیلئے 17.84 کروڑ روپئے تک کی بے جا طورپر قیمت میں اضافہ کیاگیا۔ حالانکہ کوئی بھی کام ٹھیکے کی طئے شدہ مدت میں پورا نہیں ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اسکیم پر عمل آوری کے دوران چیزوں کی قیمت میں بھی ترمیم کی گئی جس سے ٹھیکیداروں کو 92.43 لاکھ روپئے تک کی بے جا ادائیگی ہوئی۔

Deficient execution of NREGA cost Maharashtra exchequer over Rs. 80 cr: CAG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں