ریاستی قائدین کے ساتھ راہل گاندھی کی مشاورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

ریاستی قائدین کے ساتھ راہل گاندھی کی مشاورت

لوک سبھا انتخابات مہم کی قیادت کرنے کی ذمہ داری تفویض کرنے کی ذمہ داری رسمی طورپر تفویض کئے جانے کے بعد راہول گاندھی نے آج مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں ریاستی قائدین کے ساتھ مشاورت کی۔ انہوں نے ہر ریاست کے مندوبین سے علیحدہ علیحدہ ملاقا ت کی تاکہ ان مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کرسکیں جو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی ریاست کیلئے اہم ہوں گے اور وہاں پارٹی کتنی مضبوط ہے۔ پارٹی نئی اسکریننگ کمیٹی کی میٹینگیں منعقد کرتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کرنے تیار ہے تاکہ امیدواروں کے جلد اعلان کے اپنے منصوبہ کو روبہ عمل لاسکے۔ انتخابات میں دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد، انتخابی منشور اور مہم کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے پارٹی کی کمیٹیوں کی متعدد میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں اور ان تمام امور پر جلد کسی فیصلہ کی توقع ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ راہول گاندھی کی مشاورت کا بھی منصوبہ ہے تاکہ ان مسائل پر ریاستوں کی رائے اور تجویز شامل کی جاسکیں جن کی بنیاد پر کانگریس متعلقہ ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ راہول گاندھی نے ہر ریاست کے قائدین سے 15منٹ تا30منٹ کی ملاقات کی۔ مشاورت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔ راہول نے کل اے آئی سی سی اجلاس سے حطاب کرتے ہوئے کانگریس کیڈر کی لوک سبھا انتخابات کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی تھی اور نریندر مودی کو ان کے "کانگریس سے پاک ہندوستان اور انتشار پسند سیاست" کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا تھا۔

Rahul Gandhi holds consultations with state leaders on LS polls strategy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں