بلا امتیاز مارکٹ رسائی پروگرام اختیار کرنے ہند و پاک کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

بلا امتیاز مارکٹ رسائی پروگرام اختیار کرنے ہند و پاک کا فیصلہ

ہندوستان اور پاکستان نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک بلا امتیاز مارکٹ رسائی پروگرام اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریقین نے واگھا۔ اٹاری سرحد کو سال تمام 24گھنٹے کھلا رکھنے اور ایک دوسرے کے ملک میں بنک شاخیں کھولنے کی سہولت فراہم کرنے سے بھی اتفاق کرلیا۔ مرکزی وزیر صنعت و تجارت آنند شرما نے یہاں اپنے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیرخاں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "ہم نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ تجارت کیلئے واگھا۔ اٹاری سرحد 24x7 کھلی رکھیں گے۔ دونوں ممالک کی سنٹرل بنکس نے متعلقہ حکومتوں کے نامزد کردہ بنکوں کو بنک کاری لائسنس دینے سے اتفاق کرلیا ہے"۔ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان 16برس کے طویل عرصہ کے بعد ہوئی اس ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی بنیادوں پر بلا امتیاز مارکٹ (این ڈی ایم اے) موقف اختیار کرنے سے بھی اتفاق کرلیا۔ اگرچہ مذکورہ موقف انتہائی پسندیدہ ملک (ایم ایف این) موقف سے وابستہ توقعات سے کم ہے"۔ شرما نے کہاکہ "یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ این ڈی ایم اے جیسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے"۔ (ہندوستان عرصہ دراز سے ایم ایف این موقف کیلئے اصرار کرتا آرہا تھا)۔ خان نے جو ہندوستان کے سرکاری دورہ پر ہیں ، کہا کہ "ہمیں اصطلاحوں میں الجھ کر نہیں رہنا چاہئے"۔ دونوں وزراء نے نے دوسرے کے ملک میں تاجروں کے دوروں کو آسان بنانے ویزا قواعد میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ شرما نے کہاکہ "مستحکم معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے تاجرین کو ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے"۔ جہاں تک بنک شاخوں کے کھولے جانے کاتعلق ہے خان نے کہاکہ پاکستان کو اس اطلاع کا انتظار ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کن بنکوں کو نامزد کرتی ہے جنہیں پاکستان میں شاخیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتسال 2012-13 میں 2.60بلین ڈالر رہی۔

Pakistan, India open markets for each other

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں