شادی سے پہلے جسمانی تعلقات غیر اخلاقی - دہلی عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

شادی سے پہلے جسمانی تعلقات غیر اخلاقی - دہلی عدالت

دہلی کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جسمانی تعلقات غیر اخلاقی ہیں اور یہ ہر مذہب کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔ عدالت نے کہاکہ وہ بالغ افراد کے درمیان شادی کے بعد جسمانی تعلقات کی ہر حرکت عصمت ریزی نہیں ہوتی۔ ایڈیشنل سیشن جج وجیندر بھٹ نے مزید کہاکہ ایک خاتون بالخصوص بالغ، تعلیم یافتہ اور دفتر جانے والی عورت اگر شادی کے تیقن پر جسمانی تعلقات قائم کرتی ہے تو وہ اپنے جوکھم پر ایسا کرتی ہے۔ جج نے کہا کہ ایسی خاتون کو اس کی حرکت کے نتائج کو سمجھنا چاہئے اور یہ جاننا چاہئے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ یہ لڑکا اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ وہ ایسا کربھی سکتا ہے نہیں بھی۔ خاتون کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ وہ ایک ایسی حرکت کررہی ہیں نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ ہر مذہب کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ دنیا میں کوئی بھی مذہب شادی سے پہلے جسمانی تعلقات کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالت نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازم کو عصمت ریزی کے الزام سے بری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پنجاب کے ساکن 29سالہ شخص کو اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب ایک خاتون نے جو دہلی میں ایک خانگی کمپنی میں انتظامی شعبہ میں ملازمت کرتی تھی مئی 2011ء میں اس کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت درج کرائی تھی۔

Pre-marital sex 'immoral', no religion permits it: Delhi Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں