دہلی میں کنٹراکٹ ورکرس کی ملازمت مستقل بنانے کیلیے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

دہلی میں کنٹراکٹ ورکرس کی ملازمت مستقل بنانے کیلیے اقدامات

عام آدمی پارٹی حکومت ایک اور انتخابی وعدہ کی تکمیل کے مقصد سے شہر میں فلا حو بہبود کی اسکیموں پر عمل آوری کیلئے اقدامات کرہی ہے۔ 2 ستمبر 2002ء کو سابقہ کانگریس حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ دہلی بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ویلفیر بورڈ کے پاساس وقت زائد از 1200 کروڑ روپئے کی غیر مستعملہ رقم موجودہے اور نئے وزیر لیبر گریش سونی نئی اسکیموں کے تحت اس کے استعمال کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ تعمیری کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ استحصال کا شکار طبقہ ہیں اور ان کی حالت المناک ہے۔ گروپ کا ایک بڑا حصہ نقل مکانی کرنے والے افراد ہیں انہیں کوئی سہولت نہیں ملی ہے۔ وہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں اور اپنے حقوق سے واقف نہیں ہیں۔ نئے وزیر لیبرمزدووروں کی اجرتوں اور کام کے گھنٹوں کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ سماجی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک نئی اسکیم کے تحت اس رقم سے استفادہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں محکمہ لیبر کے کمشنر کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی تھی۔ بورڈ کی جانب سے 11نومبر 2013 تک جمع کردہ جملہ ٹیکس 1256 کروڑ روپئے ہے اور فلاحی اسکیموں پر اب تک اخراجات 37.41 کروڑ روپئے رہے ہیں۔ سونی نے یہ بات کہی۔ کنٹراکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی ملازمت کو مستقل بنانے کی ایک کوشش میں جس کیلئے پارٹی کو بڑے پیمانہ پر تائید حاصل ہوئی تھی سونی نے کہاکہ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت بھی دی ہے کہ کنٹراکٹ ورکرس کی فہرستیں انہیں بھیجیں۔ سونی نے مزید کہاکہ ایسے کئی افراد ہیں جو طویل عرصہ سے کام کررہے ہیں لیکن ان کی ملازمتوں کو مستقل نہیں بنایا گیا اور وہ کنٹراکٹ پر کام کررہے ہیں۔ جیسے ہی مجھے ڈاٹا موصول ہو ہم ان کی ملازمتوں کو مستقل بنانے کی ایک حکمت عملی مدون کریں گے۔ عہدیداروں کے مطابق دہلی الیکٹریسٹی سپلائی انڈر ٹیکنگ مزدور سنگھ (ورکرس یونین) کے جنرل سکریٹری بلبیر سنگھ نے بھی وزیر لیبر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں میں کنٹراکٹ لیبر کا خاتمہ کیا جائے جیسا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ کام کیلئے کسی بھی کنٹراکٹ پر مبنی ملازم کی اقل ترین اجرت پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے 365 یوم یعنی ایک سال درکار ہوتا ہے۔

Delhi Govt to initiate schemes for labourers, contract workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں