مہاراشٹرا کے تمام 35 اضلاع میں -آپ- کے یونٹس کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

مہاراشٹرا کے تمام 35 اضلاع میں -آپ- کے یونٹس کا قیام

مہارزشٹرا کی بڑی اپوزیشن پارٹیاں ،کانگریس این سی پی اتحاد اور بی جے پی شیو سینا اتحاد اس سال لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تیاری کر رہے ہیں انہیں ایک نئے حریفعام آدمی پارٹی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا ۔ جس نے بڑے پیمانہ پرانتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی جس نے پہلی مرتبہ دہلی کے اسمبلی انتخابات میں کامیاب حاصل کی اور اس کی حکومت تشکیل دی مہاراشٹرا کے تمام 35اضلاع میں اس کے یونٹس قائم کئے گئے ہیں اور وہ تعلقہ سطح پر اور اس سے بعید مزید گہرائی تک سرائیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی جس میں بیشتر اناہزارے کی ہندستان مخلف بدعنوانی تحریک کے رضاکاروں پر مشتمل ہے ریاست میں ایک قابل لحاظ قوتت محرکہ کی تائید کی بنیاد قائمم کرچکی ہے اور یہ جارحانہ سماجی جدوجہد کے لئے نئی نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی گاندھیائی قائد انا ہزارے اور میدھا پاٹکر جیسے دیگر سماجی جہد کاروں کی خیر سگالی کی حامل ہے ۔ ہم نے ریاست میں تمام 35اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی ہیں ۔ چند تعلقوں میں بھی ہماری ایک بنیاد ہے جبکہ ہم پولنگ بوتھ سطح پر کمیٹیوں کے قیام کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی لیڈر مینک گاندھی نے جو ٹیم کجریوال کے ایک اہم رکن ہیں ،پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ پارٹی جس کو عام رائے دہندوں خاص کر نوجوانوں کی تائید حاصل ہے کیونکہ اس نے سوشل میڈیا کے توسط سے اس کی جارحانہ اور پائیدار مہم چلائی ہے ۔ یہ پارٹی انتخابات کے انصرانم کے لئے 14ریاستی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے چکی ہے ۔ ان کمیٹیوں میں میڈیامینجمنٹ میں ماہر ین والینٹررس کی تربیت اور دیگر میں منشور کے مسودہ کی تیاری کے لئے کمیٹیاں شامل ہیں ۔ پارٹی کو تاہم تاحال امیدواروں کی تعداد پر فیصلہ کرنا ہے جنہیں وہ ریاست سے لوک سبھا کے لئے کھڑا کرے گی یہ اترپردیش میں 80ارکان پارلیمان کے بعد دوسری ریاست ہے جو 48ارکان پارلیمان کو لوک سبھا میں بھیجے گی ۔ ریاست میں قیادت کے مسئلہ کے تعلق سے پوچھنے پر ماینک گاندھی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ریاستی کنویز کے طور پر انجلی دامنیا کے ساتھ اجتماعی قیادت کے ذریعہ انتخابی میدان میں اترے گی ۔ضلع سطح پر ہمارے تمام قائدین عوامی لیڈرس ہیں،جو طویل عرصہ سے اپنے علاقوں میں کان کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نہ صرف رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی سی ای او میرا سا نیا سال اور اسٹارٹی وی کے سابق چیف ایکزیکٹیو سمیرنائر جیسے پیشہ ور افراد کو راغب کر رہی ہے بلکہ وہ ڈبے والوں ،ہاکرس اور آٹورکشا یو نینوں کو بھی راغب کر رہی ہے ۔ 2009میں ریاست کی 48لوک سبھا نشستوں میں سے 2بڑے اتحادوں نے اجتماعی طور پر 45نشستیں جیتی ہیں جبکہ کانگریس ۔ این سی پی اتحاد نے 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ شیو سینا بی جے پی اتحاد کو 20نشستیں ملیں ۔کانگریس ۔ این سی پی ایک اتحاد ایک سال قدیم عام آدمی پارٹی کو کوئی موقع نہیں دے گا کیونکہ اس کے پاس ایک مضبوط مقامی قیادت کا فقدان ہے ۔ ریاست میں عام آدمی پارٹی کے منصوبوں پر تبصرہ کی خواہش پر این سی پی ترجمان نواب ملک نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہر ایک پارٹی کو اس کی بنیاد وسیع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ تمام انتخابات اس بات کا لحاظ کئے بغیر کہ کون حریف ہے ایک چیلنج ہوتے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کی نوعیت کے تجربات ریاست میں کئی بار عمل میں آئے ہیں ۔ قائدین کو صرف باتیں کرنے کے بجائے بنیادی سطح کے ساتھ ایک ارتباط رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔مہاراشٹرا میں سیاست کسانوں کے مسائل ،کواپر یٹیو موومنٹ ،تعلیمی ادارہ جات کے مسائل پر مرکوز ہوتی ہے جو سیاستدانوں کو عوام کے ساتھ ربط میں رہنے میں ان کے لئے مددگار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماضی کے تجربات دکھاتے ہیں کہ سیاسی لہریں جیسے جنتاپارٹی لہراور وی پی سنگھ لہر ریاست میں رک گئی تھی بی جے پی شیو سینا اتحاد نریندرمودی کے کرشمہ سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتا ہے ۔

AAP has set up its units in all 35 districts of Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں