امریکی سفارتخانہ کو تجارتی سرگرمیاں بند کر دینے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

امریکی سفارتخانہ کو تجارتی سرگرمیاں بند کر دینے کی ہدایت

سفارتکار دیوانی کھوبر گڈے کی گرفتاری کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کرتے ہوئے ہندوستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ 16 جنوری سے یہاں اس کے سفارتخانہ کے احاطہ میں تجارتی سرگرمیاں روک دے۔ نیویارک میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدہ پر فائز دیویانی کھوبر گڈے کی ویزا دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتاری اور 13؍جنوری کو ان کے خلاف فرد جرم داخل کرنے سے قبل ہندوستان نے یہ کارروائی کی ہے۔ حکومت نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سفارتخانہ سے کہاکہ امریکن کمیونٹی سپورٹ اسوسی ایشن (اے سی ایس اے) کے زیر اہتمام جاری تجارتی سرگرمیاں روک دے جن میں ریسٹورنٹ؍بار، ویڈیو کلب، بولنگ ایلی، سوئمنگ پول، اسپورٹس فیلڈ، بیوٹی پارلر اور جم شامل ہیں۔ امریکہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تجارتی سرگرمیوں کے سلسلہ میں ہندوستانی حکام کے پاس داخل کی گئی ٹیکس ریٹرنس فراہم کرے۔ امریکن کمیونٹی سپورٹ اسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی مذکورہ سہولتیں غیر سفارتی افراد بشمول خانگی امریکی شہریوں اور ان کے خاندانوں کیلئے دستیاب ہیں۔ ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ غیر سفارتی افراد کو ایسی تجارتی سہولتوں کی فراہمی سفارتی افراد بشمول خانگی امریکی شہریوں اور ان کے خاندانوں کیلئے دستیاب ہیں۔ ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ غیر سفارتی افراد کو ایسی تجارتی سہولتوں کی فراہمی سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن بابتہ 1961 کی دفعہ 41(3) خلاف ورزی ہے۔ اس کنونشن میں کہا گیا ہے کہ کسی سفارتخانے یا مشن کے احاطہ کو ایسے انداز میں استعمال نہیں کیا جانا چاہئے جو مشن کے مصرحہ کاموں کے مطابق نہ ہو۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب امریکہ کی تمام سفارتی گاڑیوں پر بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہیں قانون کے مطابق نمبر پلیٹیں بھی اپنی کار پر لگانی ہوں گی۔

Diplomat Row Worsens: India orders closures of trade activities in US Embassy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں