پاکستانی معیشت میں اصلاحات کے اقدامات جاری - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

پاکستانی معیشت میں اصلاحات کے اقدامات جاری - نواز شریف

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم نوازشریف نے وضاحت کی کہ ان کی حکومت ساختیاتی اصلاحات کے اقدامات کررہی ہے تاکہ نقدسے محروم معیشت کوسرمایہ کاروں کے لیے دلکش بنایاجاسکے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ایک چینی کمپنی نے2بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کاعہدکیاہے۔نوازشریف نے دراصل ایک گروپ کے صدرنشین یافوکیوکی زیرقیادت آدیووائی آئی کے وفودکے ساتھ وزیراعظم کی قیامگاہ پربات چیت کے دوران کہاکہ پاکستان،دنیاکی ابھرتی ہوئی(ترقی پذیر)معیشتوں میں شامل ایک اہم معیشت ہے۔انہوں نے بتایاکہ مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے معیشت کودلکش بناناضروری ہے اورہم اس کے ساختیاتی اصلاحات کے اقدامات کررہے ہیں۔یافوقیونے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی آئندہ2برسوں میں2بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان کی کمپنی ایندھن کے طورپرکوئلہ سے چلنے والے2پاورپلانٹس کاقیام عمل میں لائے گی اورہرپلانٹ300میگاواٹ بجلی پیداکرنے کااہل ہوگا۔پاکستان کاٹکسٹائل شعبہ تیزی سے ترقی پذیرہے اورحاصل مواقع سے فائدے کشیدکرنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اوراس بات کودھیان میں رکھتے ہوئے کمپنی نے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کافیصلہ کیاہے۔یافوقیونے یہ بھی کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلہ میں تعاون حاصل ہونے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
Pakistan economy to undergo structural reforms: Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں