طالبان مذاکرات سے متعلق اراکین پارلیمان کی رائے لی جائے گی - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

طالبان مذاکرات سے متعلق اراکین پارلیمان کی رائے لی جائے گی - نواز شریف

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستانی طالبان کے خلاف منظم فوجی آپریشن کے بارے میں قیاس آرائیوں کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ عکسریت پسندوں سے مذاکرات کے موضوع پر قانون سازوں کی رائے لینا ضروری ہے ۔ شریف نے سلامتی کی صور تحال اور دیگر قومی مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے حکمراں پی ایم ایل این کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدرات کے دوران ریمارکس کئے ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں ارکان پارلیمنٹ کی رائے کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ جیو نیوز نے نواز شریف کے حوالے سے یہ بات کہی ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مسئلہ پر حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔
Pakistan PM wants MPs' opinion on Taliban talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں