طبی بنیاد پر مشرف کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

طبی بنیاد پر مشرف کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف ججس کو حراست میں رکھنے کے الزام میں چلائے جانے والے مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت نے مشرف کو پیر کو حاضر عدالت ہونے سے استثنی دیدیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے پیر کے دن مشرف کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیدیا ۔ مشرف کے ضامن عدالت میں حاضر رہے ۔مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے میڈیکل رپورٹ پیش کی ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ عارضہ قلب کی وجہ مشرف عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں ۔ عدالت نے مقدمہ کی آئندہ پیشی 10فروری کو مقرر کی۔ مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے 3نومبر 2007کو ایمر جنسی نافذ کر کے اعلی عدالت کے 60ججوں کو حراست میں رکھا ۔ ایک ایڈوکیٹ چودھری اسلم نے 11اگست 2009کو اس سلسلہ میں مشرف کے خلاف مقدمہ دائر کیا ۔ تاہم وہ بعد میں مقدمہ سے دستبردار ہوگئے ۔ انہوں نے وسیع تر عوامی مفاد کو ذہن میں رکھ کر مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت اور عدالت کی مرضی ہوتو مقدمہ کو جاری رکھا جائے ۔ ایڈوکیٹ چودھری اسلم کی جانب سے مقدمہ سے دستبرداری کے باوجود مشرف کوکوئی راحت نہیں دی گئی ۔ 17جنوری کو عدالت نے کہا کہ چونکہ مشرف عدالت میں حاضری سے گریز کر رہے ہیں ۔ انہیں ہدایت دی کہ وہ 27جنوری کو عدالت میں حاضر ہوں ۔میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے بعد عدالت نے انہیں حاضری سے استثنی دیا ۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ وزارت داخلہ اور مشرف کا ضامن پیر کے دن حاضر ہوں ۔
Court exempts Musharraf on medical grounds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں