فلوجہ پر عراقی فوج کا فضائی حملہ - باغیوں کے ساتھ لڑائی جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

فلوجہ پر عراقی فوج کا فضائی حملہ - باغیوں کے ساتھ لڑائی جاری

بغداد
(رائٹر)
عراقی سرکاری افواج جو القاعدہ سے وابستہ انتہا پسندوں کے ساتھ نبردآزما ہیں فلوجہ میں باغیوں کے قبضہ کردہ علاقوں پر ہوائی حملے کئے ااور تو پخانہ سے شل باری کی ہے ۔ باغیوں کے خلاف کاروائی میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ عراقی افواج نے فلوجہ شہر کے اطراف محاصرہ قائم کردیا اور فلوجہ شہر کے اندر چند مقامات پر فوج اور باغیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ ناغیوں نے جنوبی فلوجہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر حملہ کیا اور دو گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ۔ ڈاکٹر وں نے کہا کہ ہوائی حملوں اور توپخانہ کی گولہ باری میں 42افراد زخمی ہوگئے ۔ فلوجہ میں دودنوں کے دوران 4افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسلامی ممالک عراق اور لیونٹ اسلامی گروپ نے فلوجہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ ایک عراقی فوجی عہدیداروں نے کہا کہ عراقی وزارت دفاع نے کہا کہ اسلامی مملکت عراق کے 20لڑاکا کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ فلوجہ اور قریبی رمادی ٹاؤن سے 65000افراد اپنے مقامات سے فرار ہوگئے ۔ اے ایف پی کے بموجب بغداد کے سنی علاقے میں رات بھر کئے گئے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔ عراق میں ملک گیرسطح پر تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس ماہ عراق میں مرنے والوں کی تعداد 850ہوگئی ہے ۔ سفارتکاروں اور بیرونی ممالک نے وزیر اعظم نوری المالکی سے مطاالبہ کیا کہ سنی اقلیت کی شکایات کا زالہ کیا جائے ۔ تاہم اس کے باوجود وزیر اعظم نوری المالکی نے سخت رویہ اختیار کیا ہے ۔ عراق میں عام انتخابات اپریل میں ہونے والے ہیں ۔ صوبہ انبار اور بغدادد میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔ فلوجہ اس وقت انتہا پسندوں کے کنٹرول میں ہے ۔ عراقی افواج القاعدہ سے وابستہ تنظیم اسلامی مملکت عراق کے انتہا پسندوںں کے ساتھ نبردآزماہے ۔ اسلامی مملکت عراق نے فلاجہ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے ۔ تشدد کے نتیجہ میں 1,40,000افراد بے گھر ہوگئے ۔
Iraqi planes, artillery strike rebel-held Falluja

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں