پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-20

(اعتماد نیوز)
نقیب ملت بیر سٹراسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آج صبح حلقہ اسمبلی یا قوت پورہ کے بلدی ڈیویژن سنتوش نگر میں مختلف مقامات پر انجام دئیے جانے والے تقریبا ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی کام سی سی روڈس ،سیوریج لائن کا حسن آباد پھسل بنڈہ میں افتتاح کیا ۔ مقامی عوام اور ابتدائی مجالس کی طرف سے صدر مجلس بیر سٹر اسد اویسی کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا اور صدر مجلس کے علاوہ جناب ممتاز احمد خاں ایم ایل اے (مجلس) حلقہ یا قوت پورہ مہمان خصوصی ،جناب میر واجد علی خاں کا رپور بیڑ (جملس ) سنتوش نگر ڈیویژن اعزازی مہمان جناب شیخ شکیل محمود کار پور یٹرپورہ کے علاوہ بلدیہ برقی ، واٹر سپلائی ،سیوریج بورڈ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ صدر مجلس بیر سٹر اسد الدین او یسی نے افتتاح کے موقع پر علاقہ کا دورہ کر کے عوام سے ملاقات کی اور وسائل پر بات چیت کی ۔ عوام نے ترقیاتی کاموں پر صدر مجلس بیڑ سٹر اسد ا لدین اویسی سے اظہار تشکر کیا ۔ ترقیاتی کاموں کا جن مقامات پر آغاز ہوگا ان میں حسن آباد ،پھسل بنڈہ میں سیوریج لائن ،سی سی روڈ ،جواہر نگر میں سیوریج لائن ،روبروسنتوش نگر واٹر ٹینک سی سی روڈ برواے سی پی آفس سنتوش نگر سی سی روڈ ،بانو نگر میں سی سی روڈ ،اے سی پی آفس بند تاکہ مسجد فاروق اعظم عیدی بازار برساتی نالہ کی تعمیر شامل ہے ۔

پریس نوٹ
مصطفی ٹرسٹ قائم کرنے کا جو مقصد یعنی مستحق افراد کی مدد کرنا اس پر کوشش کرتے ہوئے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ یہ بات صدر ٹرسٹ نے اس وقت کہی جب وہ مستحق افراد میں راشن تقسیم کر رہے تھے ۔ نائب صدر احمد محی الدین نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرسٹ جو نبی کریم کے اسم گرامی سے ،منسوب ہے اور نبی کریم کے میلاد کے موقع پر نبی کریم کے مشن کو یعنی ضرورت مندوں کی مدد کرنا اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان غر یب حضرات کی مدد کر رہا ہے ۔ نائب صدر انیس احمد اقبال نے کاروائی مزید آگے بڑھاتے ہوئے ان تمام اصحاب خیر کا شکر یہ ادا کیا جن کی مدد سے ان غریب افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اور امید ظاہر کی اگر اسی طرح اصحاب خیر کا تعاون ٹرسٹ کو حاصل رہا تو انشاء اللہ ٹرسٹ اسی طرح مزید مستحق و ضرورت حضرات کی مدد کرتا رہے گا ۔ اہل خیر حضرات ،نائب صدر انیس احمد اقبال سے فون نمبر 9849617732پر ربط کرتے ہوئے تعاون کر سکتے ہیں ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں