وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا میں بحث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا میں بحث

وزیراعظم منموہن سنگھ کی آج کی غیر معمولی پریس کانفرنس پر سماجی میڈیا میں تبصرہ کئے جارہے ہیں جبکہ بعض شہریوں نے نریندر مودی کو ملک کیلئے تباہ کن قرار دینے سے متعلق اُن کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات خود ان پر بھی صادق آسکتی ہے۔ ٹویٹر کے ایک رکن نے لکھا "اپنی سبکدوشی کا سرکاری طورپر اعلان کرنے کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ آپ کا شکریہ" آپ ملک اور ہندوستانیوں کیلئے تباہ کن رہے ہیں۔" ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا "آپ نے 10 سال بعد جو کچھ کیا ہے کیا وہ تباہی سے کچھ کم ہے"۔ ایک اور مبصر کا ردعمل یوں ہے" وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ارون شوری کی اس بات کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دکھایا کہ ایم ایم ایس( من موہن سنگھ) نریندر مودی کے حق میں بہترین انتخابی مہم چلانے والے ہیں"۔ بی جے پی کے ترجمان نرملا سیتارامن نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور کہاکہ وزیراعظم نے تین مرتبہ منتخب چیف منسٹر کو قتل عام کا لیڈر قرار دیا ہے۔ جبکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو یوپی اے اول میں کرپشن کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہونے والا تسلیم کیا۔ راہول گاندھی کو وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے آگے بڑھانے سے متعلق سنگھ کے ریمارک پر بھی سماجی میڈیا میں بہت کھچ کہا گیا ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر کانگریسی کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر پسندیدگی بھی ظاہر کی جارہی ہے۔

PM's press conference discussed in social media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں