پٹرول کی قیمت میں 75 اور ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

پٹرول کی قیمت میں 75 اور ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر علی الترتیب 75 اور 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ اضافہ شدہ قیمت کا اطلاق آج نصف شب سے ہوگا۔ اضافہ شدہ قیمت میں ریاستی سطح پر عائدکئے جانے والے محاصل علحدہ ہوں گے۔ آئیل کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی بین الاقوامی قیمتوں میں 115 ڈالر فی بیارل کے بالمقابل 116.6 ڈالر فی بیارل تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کافی گراؤٹ آئی ہے۔ کل کے مقابل ڈالر کی قدر 61.88 روپے سے گھٹ کر 62روپئے فی ڈالر ہوگئی۔ آئی او سی نے اپنے بیان میں کہاکہ ساری دنیا میں جغرافیائی ، سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے سبب تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے۔

Petrol price hiked by 75 paise; diesel by 50 paise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں