نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کا ارادہ نہیں - وزیر اعلیٰ اے۔پی کرن کمار ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کا ارادہ نہیں - وزیر اعلیٰ اے۔پی کرن کمار ریڈی

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی جنہوں نے ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس ہائی کمان کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے، آج کہاکہ وہ نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا کوئی منصونہ نہیں رکھتے۔ کرن کمار ریڈی نے سال نو کے موقع پر آج دوپہر کیمپ آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں ایسا کوئی خیال نہیں رکھتا۔ اس طرح کرن کمار ریڈی نے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا جس میں کہا جہارہا تھا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑ کر اپنی خود کی ایک سیاسی جماعت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گذشتہ چند ماہ سے یہ فواہیں زوروں پر تھیں کہ کرن کمار ریڈی، کانگریس چھوڑ کر نئی جماعت قائم کرنے والے ہیں۔ یہ خیال کیا جارہا تھا کہ کرن کمار ریڈی متحدہ آندھراپردیش کے کاز کے طورپر چمپئن بن کر ابھرنے کے بعد اپنی نئی امیج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیما آندھرا میں سیاسی جماعت قائم کریں گے۔ کانگریس پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے جب سے ریاست کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، تب سے ہی کرن کمار ریڈی اس فیصلہ کی سخت مخالف کرتے آرہے ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے آج زور دے کر کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے فیصلہ کے خلاف اپنا موقف بیان کرتے آرہے تھے۔ انہوں نے کبھی پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے عوام بھی متحدہ آندھراپردیش کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے کئی تلنگانہ شہریوں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ ریاست کی متحدہ ساخت برقرار رکھی جائے۔ یہی میری بھی خواہش ہے۔ سردست میں اسمبلی میں ریاست کی تنظیم جدید بل کے مسودہ پر مباحث پر توجہ مرکوز کررہا ہوں۔ اگر مباحث منعقد ہوتے ہیں تو ہم اس پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ ریاست کی تقسیم کے نتیجہ میں فائدے اور نقصانات پر سیر حاصل مباحث ہوں گے ۔ ایوان میں مباحث منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ بہت ہوگا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی بھی ہنگامہ آرائی اور شوروغل کرنے کے بجائے مباحث میں حصہ لے۔

Kiran Kumar Reddy quashes talk of launching new party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں