آندھرا پردیش اسمبلی اجلاس - دوسرے مرحلہ میں تلنگانہ بل مباحث کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

آندھرا پردیش اسمبلی اجلاس - دوسرے مرحلہ میں تلنگانہ بل مباحث کا امکان

ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا دوسرا مرحلہ 3جنوری کو شروع ہوگا۔ امکان ہے کہ دوسرا مرحلہ انتہائی ہنگامہ خیز ہوگا، کیونکہ اس دوران آندھراپردیش کی تنظیم جدید بل 2013ء کے مسودہ بل پر مباحث کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس مسئلہ پر مسلسل ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں یہ ممکن نہ ہوسکا۔ اسمبلی کا اجلاس19 دسمبر کو 3جنوری تک ملتوی کردیاگیا۔ صدرجمہوریہ نے مقننہ کو 23 جنوری تک کا وقت دیاہے، تاکہ مسودہ بل پر مباحث کے بعد انہیں اپنی رائے سے واقف کرایا جاسکے۔ واضح ہوکہ تلنگانہ کی تشکیل کے مسئلہ پر ریاستی اسمبلی علاقائی خطوط پر منقسم ہے۔ تلنگانہ ارکان، تلنگانہ بل پر فوری مباحث کے خواہاں ہیں، جب کہ سیما آندھرا قائدین اس کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔ سرمائی اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں بھی ہنگامہ آرائی کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ اجلاس کے دوران فریقین اپنے اپنے مطالبات پر احتجاج کی اپیل کرچکے ہیں۔ ٹی آرایس اور دیگر تلنگانہ حامی جماعتوں نے اس ماہ کے اوائل میں اپنے مطالبہ کی تائید میں بڑے یمانہ پر بیٹھے رہو دھرنا منظم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کامطالبہ ہے کہ نئی ریاست تلنگانہ، بلا تحدید تشکیل دی جائے، کیونکہ ریاست کا نظم و ضبط گورنر کے اختیار دئیے جانے کی بات کی جارہی تھی۔ شہر میں مقیم سیما آندھرا شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر نظم و ضبط گورنر کے حوالے کرنے کا نکتہ شامل کیا گیا ہے۔ ٹی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ ماہ وزیر پنچایت راج کے جانا ریڈی اور دیگر تلنگانہ قائدین سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے مسودہ بل پر تال میل کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب متحدہ آندھرا کی حامی طاقتوں نے 3 جنوری کو بند کا اعلان کیاہے، جب کہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔ متحدہ آندھرا کی تنظیمیں مقننہ میں مباحث کے دوران احتجاج میں شدت لانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ سیما آندھرا کیمپ کے چند گوشے اسمبلی میں تلنگانہ بل پر کسی بھی قسم کے مباحث کے خلاف ہیں۔ ان کا ستدلال ہے کہ کسی بھی قسم کے مباحث پر اتفاق کرنا تقسیم کیلئے رضامند ہونے کے مترادف ہے۔ چند قائدین اس پر مباحث کے ذریعہ اپنی آواز بلند کرناچاہتے ہیں۔ چند قائدین کا خیال ہے کہ ارکان مسودہ بل پر مباحث میں تاخیر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے مزید وقت لیں، تاکہ عام انتخابات سے قبل تقسم کو ناممکن بنایا جاسکے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی، ریاست کی تقسیم کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ارکان مقننہ پہلے ریاست کو متحد رکھنے کے حق میں ایک قرار داد منظور کریں۔ سیما آندھرا کے چند کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں علاقوں کے ارکان، مباحث میں حصہ لیں اور تقسیم کے مسئلہ پر اپنا اپنا نقطہ نظر ریکارڈ کرائیں۔

Andhra Pradesh 2nd phase Assembly Meeting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں