گیس سلنڈرس کی تعداد میں اضافہ کی تجویز زیر غور نہیں - ویرپا موئیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

گیس سلنڈرس کی تعداد میں اضافہ کی تجویز زیر غور نہیں - ویرپا موئیلی

مرکزی وزیر پٹرولیم ویرپا موئیلی نے آج کہاکہ سبسیڈی والے پکوان گیس سلنڈر س کی تعداد کو موجودہ 9 سے بڑھاکر سالانہ 12 کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں۔ ویرپا موئیلی نے جو یہاں وزیراعظم منموہن سنگھ کے ہاتھوں پٹرونیٹ ایل این جی ٹرمینل کے رسمی افتتاح کے سلسلہ میں یہاں آئے ہوئے تھے کہاکہ ایسی کوء تجویز ہمارے زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ 9 سلینڈرس سبسیڈی پر دئیے جارہے ہیں جن کے ذریعے 90 فیصد صارفین کا احاطہ کیا جارہا ہے۔ صرف 10فیصد صارفین کو سبسیڈی نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کے موقف کی ستائش کریں گے۔ جمعرات کو وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہا نئی دہلی میں کہا تھا کہ حکومت سبسیڈی پر فراہم کئے جانے والے پکوان گیس سلنڈرس کی تعداد کوموجودہ 9 سے بڑھاکر 12سلنڈرس سالانہ کرنے پر غور کرے گی۔

No proposal to increase number of subsidised LPG cylinders: Veerappa Moily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں