ترقی کے لیے مرکز میں مستحکم حکومت کا قیام ضروری - رام دیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

ترقی کے لیے مرکز میں مستحکم حکومت کا قیام ضروری - رام دیو

یوگا گرو رام دیو نے آج عوام سے کہاکہ وہ 300 ہم خیال افراد کو پارلیمنٹ روانہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں مستحکم حکومت ہی ہندوستان کی ترقی کو یقینی بناسکتی ہے۔ رام دیو نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحادوں کی بنیاد پر تشکیل دی جانے والی مخلوط حکومت ملک کو آگے نہیں لے جاسکتی کیونکہ فیصلہ سازی کیلئے 300 ہم خیال ارکان پارلیمنٹ درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار کی تائید کریں کیونکہ ان کے مطابق انہوں (مودی) نے ہر قسم کی اگنی پریکشا دی ہے اور اپنی حکمرانی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس استفسار پر کہ وہ عوام سے عام انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی خواہش کیوں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ پہلے کانگریس سے رجوع ہوئے تھے اور کہا تھا کہ بیرونی بنکوں میں جمع کالا دھن واپس لایاجائے۔ اس کے علاوہ ایک مضبوط اور موثر لوک پال بل منظور کیا جائے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔ اس کے بعد وہ بی جے پی سے رجوع ہوئے۔ رام دیو بابا نے کہاکہ ہم نے مودی اور بی جے پی کے دیگر سینئر قائدین سے کئی مرتبہ ملاقات کی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمارے مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی اس کے بارے میں کھل کر اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے اور ان کے حامیوں کے مطالبات کے مطابق کام کرنے والی کسی بھی جماعت کی تائید کرنے سے انہیں کوئی عار نہیں ہے۔ رام دیو نے کہاکہ کانگریس بڑی چالاک جماعت ہے اس نے راہول گاندھی کیلئے راستہ صاب کرنے بڑی چالاکی سے پرنب مکرجی کو صدرجمہوریہ بنادیا۔ پرنب مکرجی جب حکومت میں تھے انہوں نے ہمارے نکات سے اتفاق کرلیا تھا لیکن ان کی ایک نہیں سنی گئی۔

Ramdev for stable Govt at Centre; asks to support Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں