جہیز مانگنے والوں کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا - نالندہ بہار کے علما کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

جہیز مانگنے والوں کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا - نالندہ بہار کے علما کا فیصلہ

بہار کے ضلع نالندہ میں علما نے ایسے نکاح پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جہیز لیا دیا جاتا ہو ۔ مسلمانوں میں جہیز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر نالندہ میں علما کے ایک اجلاس میں کل شام یہ فیصلہ کیا گیا ۔ بہار شریف میں امارت شرعیہ کے سربراہ قاضی مولانا منصور عالم نے فیصلہ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ضلع میں ان افراد کے نکاح نہ پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو جہیز دیتے یالیتے ہیں ۔جہیز کی مذمت کرنے اور مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے میں یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔یہ ایک طرح سے جہیز کا لالچ رکھنے والوں کو ان کی شادی کی تقاریب کے سماجی بائیکاٹ کا انتباہے ۔ مولانا منصور عالم نے کہا کہ ضلع میں اس فیصلی پر کامیاب عمل آوری کے بعد وہ بہار کے دیگر اضلاع میں بھی قاضیوں سے اسی طرح کی مہم شروع کرنے کی درخواست کریں گے ۔ ضلع کے مسلمانوں نے علما کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔پٹنہ میں قائم مسلم تنظیم ادارہ شریعہ کے سربراہ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ جہیز کے خلاف بیداری کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے وہ اس کی تائید کرتے ہیں۔ ریلوے کے ریٹائر ڈ عہدیدار شفیع اللہ خان نے جو سماجی خدمت میں مصروف ہیں ،کہا کہ اسلام میں جہیز کا کوئی تصور نہیں ہے صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس میں نکاح کے وقت دلہا ،دلہن کو مہر کی شکل میں رقم حوالے کرتا ہے ۔

Nalanda Bihar muslim clergies against dowry seekers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں