غریبوں کیلئے بیماری کا ٹیسٹ اور علاج مفت - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

غریبوں کیلئے بیماری کا ٹیسٹ اور علاج مفت - ممتا بنرجی

مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ضروری دوائیں اور علاج کی سہولت مفت مہیا کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہیلتھ سنٹر اور اسپتالوں میں دیہات کے لوگوں کو ضروری دوائیں اور موجود صحت خدمات مفت مہیا کرائی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ ریاست میں 13میڈیکل کالج اور اسپتال ،79بلاک لیول پرائمری ہیلتھ سنٹر،15ضلع اسپتال ،45سب ڈویزنل اسپتال اور 33اسٹیٹ جنرل اسپتال ہیں ۔ ویہی اسپتالوں کی تعداد 269ہیں جن میں بیشتروں کی تعداد 8820ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں لکھا ہے کہ مفت سروس دینے کیلئے دیہات کے لوگوں کو کوئی دستاویز دکھانے ہوں گے یانہیں ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس کے لئے انہیں کچھ دستاویز پیش کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ ادھر بانکوڑہ ،مالدہ اور نارتھ بنگال میڈیکل کالج کی جدید کاری بھی کی جائے گی ۔ ممتابنرجی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ بانکوڑہ میڈیکل کالج ،مالدہ میڈیکل کالج اور نارتھ بنگال میڈیکل کالج ،مالدہ میڈیکل کالج اور نارتھ بنگال میڈیکل کالج کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا اور اس کے لئے 450کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان اسپتالوں میں ٹراما کیئر سنٹر ،اونکولوجی ،انڈکرائیونولوجی ،پیڈیاٹرک سرجری کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہیلتھ کئیر کو اور مضبوط بنانے کے لئے 35ملٹی/سپراسپیشلٹیٹی اسپتال بنائے جارہے ہیں ۔

Free Testing and treatment for the poor Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں