مشرف کے بارے میں فیصلہ خصوصی عدالت کرے گی - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

مشرف کے بارے میں فیصلہ خصوصی عدالت کرے گی - نواز شریف

اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ پرویز مشرف کے مقدر کا فیصلہ ایک خصوصی عدالت کرے گی کیونکہ غداری کے الزامات پر پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر کے خلاف دائر کردہ مقدمہ میں مملکت اور دستور، دونوں ہی فریق ہیں۔ نواز شریف نے ایک نیوز چیانل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ، چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے، میری طرف سے کوئی تبصرہ مناسب نہیں ہوسکتا ۔ تاہم کیس کے میرٹس سے ہٹ کر میں کہتا ہوں کہ اس مقدمہ میں اصل درخواست گذاران ، مملکت اور دستور پاکستا ن ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ حکومت نے 70سالہ مشرف پر غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے ایک خصوصی عدالت قائم کی ہے۔ پر ویز مشرف نے 2007میں اس ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی جس پر انہیں غداری کے الزامات کا سامنا ہے۔ قبل ازیں پیشی کی دو تواریخ پر وہ سیکوریٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حاضر عدالت نہیں ہوئے۔ تیسری مرتبہ گذشتہ پنجشنبہ کو جب وہ کاروں کے قافلہ کے ذریعہ عدالت جارہے تھے، ان کے قلب پر شدید حملہ ہوا اور انہیں روالپنڈی کے ایک فوجی ہسپتال میں شریک کرادیا گیا۔ صحت کی اچانک خرابی کے سبب ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ انہیں بغرض علاج بیروں ملک جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ، قانون کی نظر میں ہر شخص مساوی ہے اور ہر شخص عدالت کو جوابدہ ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کا کام ہے کہ آیا وہ ( مشرف) بے قصور ہیں یا قصور وار۔ میں یہ بھی کہوں گا کہ یہ کیس، کسی مخصوص فرد کے بارے میں نہیں ہے۔ کیونکہ ہم ،ہماری تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر ہیں جہاں یہ طے کرنا پڑے گا کی آیا ہم ، ایک مہذب جمہوری ملک میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اسی دوران اطلاعات ملی ہیں کہ فوجی ہسپتال میں مشرف کے میڈیکل ٹسٹوں کی رپورٹس ، مزید جانچ کے لئے برطانیہ کے ماہرین کے پاس روانہ کردی گئی ہیں۔ مشرف کے وکلاء نے کل کہا تھا کہ مشرف کو بغرض علاج بیرون ملک بھیجنے کے بارے میں فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان وکلا نے بتا یا کہ عدالتیں ، ڈاکٹروں کی رائے پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔
Pervez Musharraf's fate to be decided by court: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں