مشرف ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے - وزارت داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

مشرف ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے - وزارت داخلہ

اسلام آباد
(یواین آئی/پی ٹی آئی)
پاکستانی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سابق فوجی سربراہ جنرل پرویزمشرف کے ملک چھوڑنے پرلگی پابندی کے فیصلہ میں فی الحال کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔مشرف جمعرات کے روزاپنے کیس کی سماعت کیلئے عدالت جارہے تھے کہ دل کادوری پڑنے پرعلاج کیلئے انہیں راولپنڈی کے فوجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایاگیا۔ان کے وکیل احمدرضاقصوری نے بتایاہے کہ مشرف کی صحت سے متعلق ہربات کی ڈاکٹرنگرانی کررہے ہیں۔ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق مشرف کے بہترعلاج کیلئے انہیں ملک سے باہربھیجاجاسکتاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان کانام بیرون ملک جانے پرپابندی والی فہرست میں درج ہے جس کی وجہ سے جنرل مشرف قانوناملک سے باہرنہیں جاسکتے۔اس فہرست میں ان کانام پچھلے ماہ صوبہ سندھ کی ایک عدالت کے حکم پردرج کیاگیاتھا۔پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک افسرنے بتایاہے کہ فی الحال مشرف کوعلاج کیلئے کسی دوسرے ملک بھیجنے پرحکومت غورنہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کی اہلیہ صبانے ان کانام پابندی والی فہرست سے ہٹانے کی مانگ نہیں کی ہے اوراس معاملے میں فی الحال کوئی نئی عرضی بھی دائر نہیں کی گئی ہے۔جنرل مشرف کے وکیل قصوری نے کل میڈیاکوبتایاکہ ان کے مزیدعلاج کیلئے ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ برطانیہ کے ڈاکٹروں کوروانہ کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ انگلینڈمیں علاج کے حوالے سے فیصلہ برطانوی ڈاکٹروں کے مشورے کے بعدہی کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ اس بات کولیکرکئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اپنے خلاف چل رہے کیس کی سماعت سے قبل ہی ملک چھوڑکرچلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیرکے روزاس کیس کی اگلی سماعت سے قبل ہمیں ان کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں2007میں ان کے عہدہ صدارت کے دوران انہیں عہدے سے ہٹانے کافیصلہ سیاسی اغراض پرمبنی تھا۔ان کے ایک قریبی مددگارنے کہاکہ مشرف خرابی صحت کی بناپرکل عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ مشرف غداری کے الزامات کاسامناکررہے ہیں۔ان کے مددگارووکیل احمدرضاقصوری نے ایکسپریس نیوزچیانل سے کہاکہ مشرف کوشخص حاضری سے استثنی کے لئے ایک درخواست عدالت میں پیش کی جائے گی۔مشرف6جنوری کوعدالت میں پیش ہوکرغداری کے الزامات کاسامنا کرنے والے ہیں۔
Pakistan's Interior Minister says Musharraf can't leave country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں