بنگلہ دیش پرتشدد انتخابات - شیخ حسینہ کی پارٹی کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

بنگلہ دیش پرتشدد انتخابات - شیخ حسینہ کی پارٹی کامیاب

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
حکمراں عوامی لیگ نے آج بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی جس کے دوران خوفناک جھڑپیں ہوئیں اور21افرادہلاک ہوئے۔اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کابائیکاٹ کیاتھااوررائے دہی کاتناسب کافی کم رہا۔میڈیاکی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ نے147نشستوں میں سے95پرکامیابی حاصل کی ہے۔جاتیہ پارٹی نے12سیٹیں حاصل کیں جبکہ13نشستیں چھوٹی جماعتوں یاآزادامیدواروں نے حاصل کیں۔شیخ حسینہ نے گوپال گنج اورنگپورحلقوں سے کامیابی حاصل کی۔200سے زائدمراکزرائے دہی کوآگ لگادی گئی۔اپوزیشن بی این پی زیر قیادت اتحادکے حامیوں نے پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کیاتھا۔ذرائع کے مطابق کم ازکم11افرادجو18جماعتوں کے اپوزیشن اتحادکے حامی تھے،رنگ پور،دیناج پور،نیلفاماری،فینی اور منشی گنج میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ احتجاج منظم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔دیناج پورمیں ایک پولیس ملازم کومارمارکرہلاک کردیاگیا۔گذشتہ دوروزسے جاری تشددکعدیکھتے ہوئے بیشترعوام نے گھروں میں رہنے کوترجیح دی۔بنگلہ دیش کے59اضلاع کے300حلقوں کے منجملہ صرف147حلقوں میں انتخابات منعقدہوئے کیوں کہ اہم اپوزیشن جماعت بی این پی نے انتخابات کابائیکاٹ کیاہے۔390امیدواروں میں بیشترعوامی لیگ اوراس کی حلیف جاتیہ پارٹی کے ہیں۔اس طرح147نشستوں پرعملایک رخی مقابلہ ہے۔مابقی153حلقوں میں امیدواروں کوپہلے ہی بلامقابلہ منتخب قراردے دیاگیاکیوں کہ ان کے مقابل کوئی امیدوارنہیں ٹہراتھا۔مقامی میڈیاکی اطلاعات کے مطابق رائے دہی صبح8بجے شروع ہوئی لیکن کئی گھٹنوں تک متعددمراکزرائے دہی پرووٹ ڈالنے ایک شخص بھی نہیں آیا۔1996ء میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے تقریبا یہی صورتحال ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں خالدہ ضیاء کی قیادت والی بی این پی حکومت کواندرون چندماہ تازہ انتخابات منعقدکرواناپڑاتھا۔چیف الیکشن کمشنرقاضی رقیب الدین احمدنے قبل ازیں بتایاکہ رائے دہندوں کواعتمادمیں لینے وسیع ترسکیورٹی بندوبست کیاگیا۔عہدیداروں کے مطابق3,75,000سکیورٹی جوان اورتقریبا50,000فوجی جوان انتخابات کی نگرانی کے لئے تعینات کئے گئے۔160مراکزرائے دہی پرووٹنگ معطل کرناپڑاکیوں کہ یہاں بوتھس کوجلادیاگیااوربیالٹ باکسس اوربیالٹ پیپرچھین لئے گئے۔رائے دہی شروع ہونے سے چندگھنٹے قبل مشتبہ اپوزیشن کارکنوں نے ایک اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسرکوہلاک کردیاجبکہ دیگر10ہلاکتیں ملک کے مختلف حصوں میں پولیس کے ساتھ تصادم میں ہوئیں۔
Bangladesh ruling party wins poll hit by violence, boycott

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں