جدہ
ایک سعودی بوئنگ767جیٹ طیارہ نے مملکت کے مسلم مقدس شہرمدینہ منورہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے29افرادزخمی ہوگئے۔سعودی عرب ایرلائنس اوروزارت شہری ہوابازی نے کہاکہ سعودی طیارہ ایران کے دوسرے شہرمشہدجارہاتھاجس میں315افرادسوارتھے۔شہری ہوابازی کی اتھاریٹی کے ترجمان خالدالخیبری نے کہاکہ29افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں سے12کوہاسپٹل منتقل کیاگیا۔3افرادکی حالت تشویشناک ہے،باقی افرادکاعلاج ایرپورٹ پرہی کیاگیا۔رن وے24گھٹنوں کے لئے بندکردیاگیا۔بوئنگ767جیٹ طیارہ لیزپرحاصل کیاگیاتھااورزائرین کی پروازوں کے لئے استعمال کیاجارہاتھا۔ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے طیارہ میں299مسافرین اور16ارکان عملہ تھے۔خیبری نے کہاکہ عقبی دائیں بازوکالینڈنگ گیرزمین پرنہیں ٹک سکا،جس کی وجہ سے کیپٹن کوایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔آن لائن جو جھلکیاں شائع کی گئی ہیں،ان سے پتہ چلتاہے کہ اس طیارہ کے پیچھے رن وے ایک طویل شعلہ نظرآرہاتھاجب کہ طیارہ بڑی مشکل سے رکنے میں کامیاب ہوا۔قبل ازیں کہاگیاتھاکہ طیارہ میں315افراد سوارتھے ،لیکن بعدازاں وضاحت کی گئی کہ ان میں سے16ارکان عملہ تھے اور299مسافرین تھے۔
29 injured as Saudi jet makes emergency landing
2014-01-06
تاریخ اشاعت : 2014-01-06
زمرہ
arab-muslim
سعودی جیٹ طیارہ کی مدینہ منورہ میں ایمرجنسی لینڈنگ - 29 زخمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں