مرسی کے خلاف مقدمہ کی سماعت یکم فروری تک ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

مرسی کے خلاف مقدمہ کی سماعت یکم فروری تک ملتوی

قاہرہ
(پی ٹی آئی)
مصرکے مغرول صدرمحمدمرسی کے خلاف قتل مقدمہ کی سماعت یکم فروری ملتوی کردی گئی کیونکہ مذہبی انتہاپسندقائدخرابی موسم کے سبب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔خرابی موسم نے ان کے ہیلی کاپٹرکوپروازسے روک دیا۔صدرجج احمد صابری یوسف نے بتایاکہ خرابی موسم کے سبب محمدمرسی کوحاضرعدالت نہ لایاجاسکالہذامقدمہ کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کی جاتی ہے۔اسکندریہ سیکیورٹی چیف ناصرالاحدنے سرکاری ٹی وی چینل کوبتایاکہ 62سالہ مرسی کے لیے جس ہیلی کاپٹرکومحفوظ رکھاگیاتھاوہ خرابی موسم کے سبب پروازسے قاصررہا۔اہرام آن لائن نے بتایاکہ جیل سے مرسی کوعدالت منتقل کرنے کے انتظامات مکمل تھے تاہم موسم نے بے وفائی کی۔اسکندریہ کے مغربی علاقہ میں مرسی کوبرگ العرب جیل میں محروس رکھاگیاہے،جہاں سے انہیں نئے قاہرہ میں پولیس اکیڈیمی کومنتقل کیاجاناتھا۔جولائی میں اقتدارسے بے دخلی کے بعدآج مرسی دوسری بارعدالت میں پیش ہونے والے تھے۔مقدمہ کی سماعت کے ابتدائی مرحلہ میں وہ4نومبرکوعدالت میں پہلی بارپیش ہوئے تھے۔ان پردسمبر2012کے دوران قصرصدارت کے روبروتشددبھڑکانے اورقتل پراکسانے کاالزام ہے۔اگریہ الزامات ثابت ہوجاتے ہیں توانہیں سزائے عمرقیدیاپھرپھانسی بھی ہوسکتی ہے۔
Mohamed Morsi court appearance postponed until 1 February

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں