سعودی عرب میں ڈائنوسار کی باقیات دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

سعودی عرب میں ڈائنوسار کی باقیات دستیاب

لندن
(پی ٹی آئی)
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک ڈائنوسارکاڈھانچہ دستیاب ہوا۔اس ڈھانچہ کی باقیات72ملین سال پہلے کی ہیں۔بحرقلزم(بحراحمر)کے ساحل کے قریب یہ ڈھانچہ برآمدہواہے،جس زمانہ میں کرہ ارض پرڈائنوسارہواکرتے تھے اس زمانہ میں جزیرہ نمائے عرب زیرآب تھا۔دریافت شدہ باقیات میں ڈائنوسارکے دانت اورہڈیاں برآمدہوئیں۔ڈائنوسارکی جوباقیادت دستیاب ہوئیں ہیں معلوم ہوتاہے کہ وہ گوشت خورڈائنوسارکی تھیں ڈائنوسارکی دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جوسبزی خورہوتے ہیں۔
Dinosaur fossils 72-million years old unearthed in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں