لوک سبھا انتخابات کا وسط اپریل میں انعقاد متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

لوک سبھا انتخابات کا وسط اپریل میں انعقاد متوقع

لوک سبھا انتخابات وسط اپریل اور اوائل مئی کے درمیان 5یا6 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ انتتخابات کیلئے انتظار طلب اعلامیہ کی فروری کے اواخر یا مارچ کے اوائل میں اجرائی ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق انتخابی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اس کو قطعیت دی جارہی ہے۔ آندھراپردیش، اڑیسہ اور سکم اسمبلی کے انتخابات بھی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ انتخابی شیڈول کا اعلان فروری کے آخری ایام یا مارچ کے ابتدائی دنوں میں کردیا جائے گا۔ شیڈول ک یاعلان سے قبل لوک سبھا کا ایک آخری اجلاس منعقد کیا جاسکتا ہے، تاکہ 2014-15 کے نئے مالی سال میں 6ماہ کیلئے اخراجات کے ضمن میں علی الحساب بجٹ منظور کیا جاسکے۔ یہ بجٹ نئی حکومت کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں مکمل بجٹ کی تیاری تک مدد کیلئے منظور کیا جاتا ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بہت جلد طلب کیا جائے گا جس میں حکومت کی جانب سے انسداد رشوت ستانی اقدامات منظور کئے جائیں گے۔ لوک سبھا کی موجودہ معیاد یکم جون کو ختم ہورہی ہے اور نئے ایوان کی تشکیل 31مئی تک ہوجانی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آئندہ انتخابی عمل کو 5مراحل پر پھیلایاجائے یا ایک آدھ مرحلہ مزید بڑھایا جائے۔ آنے والے عام انتخابات میں ایک اندازہ کے مطابق 80کروڑ روپے دہندے ووٹ ڈالیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایاکہ انتخابی فہرستیں تیار ہوچکی ہیں۔ کچھ تھوڑا بہت کام باقی ہے جو اس ماہ کے ختم تک مکمل کرلیاجائے گا۔ فہرست کی تجدید کی جانی ہے اور اختتام جنوری تک قطعی فہرست تیار ہوجائے گی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات میں جملہ 1.1کروڑ انتخابی عملہ حصہ لے گا جس میں نصف تعداد سکیورٹی فورسس کی ہوگی جو انتخابات کو پرامن بنانے تعینات رہے گی۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کیلئے دفتری کارروائی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ شیڈول کے اعلان سے قبل نیم فوجی فورسس کی مختلف مقامات پر تعیناتی کے بارے میں طے کرنے بہت جلد مرکزی معتمد داخلہ کے ساتھ کمیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ مختلف ریاستوں کے چیف الکٹورل آفیسر بھی ریاستوں کے ڈی جی پیز کے ساتھ علیحدہ اجلاس منعقد کررہے ہیں تاکہ انتخابات کیلئے درکار ریاستی پولیس کے عملہ کا اندازہ کیا جاسکے۔

Lok Sabha elections to be held from mid-April

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں