پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-09

پریس نوٹ
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائیناریٹیز عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھرا پردیش کے بموجب ، وی آر او / وی آر اے تحریری امتحان میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کے لیے حسب ذیل مراکز پر 15/ تا 31/ جنوری مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے :

  • مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج حیدرآباد
  • علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، عثمانیہ کالج کرنول
  • علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، آندھرا مسلم کالج گنٹور
  • علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، وشاکھاپٹنم
  • گورنمنٹ جونئر کالج فار بوائز قلعہ روڈ نظام آباد
  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکرم پورہ ، کریم نگر

شامل ہیں۔
ایسے اقلیتی امیدوار جو وی آر او / وی آر اے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں ، حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 10/ جنوری تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کر سکتے ہیں۔

اعتماد نیوز
دکن کالج آف میڈیکل سائنسس کے شعبہ یورولوجی میں ایک مریض کے گردہ کو بچانے کامیاب و نادر آپریشن انجام دیا گیا۔
اویسی ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے پریس نوٹ کے مطابق 46 سالہ کے چندریا کو دو سال سے دائیں گردہ میں تکلیف کی شکایت تھی۔ اسے علاج کے لیے اویسی اسپتال میں شریک کیا گیا۔ ایکسرے اور دیگر طبی معائنوں سے پتا چلا کہ اس کے گردہ میں ایسی پتھری ہے جس سے اس کا گردہ ناکارہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اویسی اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کے ٹیم نے 6/ جنوری کو مریض کو بےہوش کر کے کامیاب آپریشن کیا اور اس کے گردہ کو فیل ہونے سے بچا لیا۔ پروفیسر و صدر شعبہ یورولوجی ڈاکٹر کے ایشورگوڑ نے سرجری کی جبکہ ڈاکٹر محمد امجد خان ، ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر ایم این ریڈی نے معاونت کی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں