تیونس میں نئے دستور کو پارلیمنٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

تیونس میں نئے دستور کو پارلیمنٹ کی منظوری

تیونس
(رائٹر)
تیونس کی نیشنل اسمبلی نے ملک کے نئے آئین کو منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم نے عبوری کا بینہ کا اعلان کردیا ہے ۔ جو انتخابات مکمل ہونے اور نئی حکومت کے قیام تک ملک کی حکومت چلائے گی ۔ نئے آئین کے تحت ملک میں جمہوری نظام قائم کیا جائے گا ۔ تین برس کی اتھل پتھل کے بعد نئے آئین کو منظور کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ برس زید العابدین بن علی کی حکومت کا زوال ہوگیا تھا ۔ نئے آئین کے مسئلے پر ووٹنگ کے کچھ پہلے وزیر اعظم مہدی جمعہ نے تیونس کی اسلام پسند پارٹی اور سیکولر اپوزیشن کے درمیان ٹکراؤ اور بحران کو ختم کرنے اور انتخابات کرانے کیلئے عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ اسی سال نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں گے ۔مہدی جمعہ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ میں نے مجوزہ حکومت کے ورزاء کی فہرست اعتماد کے ووٹ کے لیے قومی دستور ساز اسمبلی کو پیش کردی ہے۔ دستور ساز اسمبلی منگل کو نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی ۔ نامزد کا بینہ کے اعلان کے ساتھ ہی اسمبلی نے ملک کے نئے آئین کی بھی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم جمعہ نے اپنی کا بینہ میں ٹکنو کریٹس کو شامل کیا ہے ۔انھوں نے ماہر معیشت اور افریقی ترقیاتی بنک میں تجربے کے حامل حکیم بن حمودہ کو وزیر خزانہ اور اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار مونجی حامدی کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم علی العریض کی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ لطفی بن جدو کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ مہدی جمعہ نے اپنی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزراء کی فہرست ہفتہ کے روز صدر منصف مرزوقی کو پیش کرنا تھی لیکن وہ اپنے وزراء کے ناموں پر بر وقت اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکے تھے اور اس کے ایک روز بعد انھوں نے کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ اس میں بہت قابل وزراء ہیں ۔
Tunisia parliament adopts new constitution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں