شام مسئلہ کے حل میں ایران کا مثبت کردار ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

شام مسئلہ کے حل میں ایران کا مثبت کردار ممکن

یروشلم
(رائٹر)
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے آج کہاکہ ایران باہررہ کربھی شامی خانہ جنگی کے حل میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔کیری نے کہاکہ جنیوامیں22جنوری سے ہونے والے امن مذاکرات میں ایران کیسے شرکت کرسکتاہے کیونکہ اس نے پچھلے سال شام پرہونے والے بین الاقوامی سمجھوتے کی حمایت نہیں کی تھی۔جان کیری نے اسرائیلی دورے کے دوران نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امیدکااظہار کیاہے کہ باہررہ کربھی ایران مثبت کرداراداکرسکتاہے۔روس کے علاوہ ایران،شام کے صدربشارالاسدکاخاص حامی ملک ہے۔ڈھائی سال سے وہاں جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے بھی زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران کی شراکت سے جنیوامیں ہونے والاکوئی بھی معاہدہ اورمضبوط ہوگااورایران نے کہاکہ دعوت دئیے جانے پروہ اس میں شرکت کے لئے تیارہے۔اسی دوران جان کیری نے کہاکہ ان کاملک القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں عراقی حکومت کی مددکرے گا لیکن عراق میں امریکی فوج کی واپسی کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔جان کیری کاکہناہے کہ وہ پراعتمادہیں کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی شدت پسندوں کوشکست دے سکتے ہیں۔وزیرخارجہ کے بقول ہم عراقی حکومت کے ساتھ اوران کے ساتھ کھڑے ہیں جوعدم استحکام کے خلاف کوشش کریں گے۔ہم ہروہ کام کریں گے جوممکن ہوگالیکن اس کی تفصیل میں نہیں جاناچاہتے ہیں۔انھوں نے مزیدکہاکہ یہ ان کی اپنی جنگ ہے اورہماراوہاں فوج بھیجنے کاارادہ نہیں ہے۔
Kerry says Iran could help on sidelines of Syrian peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں