امریکہ کی دو دہوں کی سب سے شدید سردی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

امریکہ کی دو دہوں کی سب سے شدید سردی

نیویارک
(رائٹر)
امریکہ میں شدیدسردی قہرڈھارہی ہے۔ابھی لوگ مہلک برف کے طوفان سے بھی نمٹ نہیں پائے تھے کہ قطب شمالی کی ہواچلنے لگی ہے جس سے درجہ حرارت اتناگرجانے کی توقع ہے کہ جتنادودہائیوں میں کبھی نہیں ہوا۔آج سے شمالی میدانی علاقوں اورجنوبی ڈکوٹا،گریٹ لیک خطہ اوراوہیومیں خون جمادینے والی سردی محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ خطہ میں دودہائیوں میں اتنی ٹھنڈ کبھی نہیں پڑی۔برف کے طوفان آنے کی بھی توقع ہے۔اس سے پہلے1994میں قطب شمالی کی طرف سے آنے والی ہواؤں سے زبردست سردی پڑی تھی۔شمال مشرقی کناڈامیں بھاری برف باری کے بعد ٹرانسفارمرمیں آگ لگنے کی وجہ سے ایک لاکھ10ہزارلوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔امریکی صدراوباماکے شہرشکاگومیں درجہ حرارت منفی 29ڈگری سیلسیس تک گرسکتاہے۔پٹس برگ میں یہ منفی24ڈگری ہوجانے کی توقع ہے۔صرف اتناہی نہیں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی زیادہ محسوس ہورہی ہے۔شدیدموسم کے باعث پٹس برگ میں نئے مئیرکی حلف برداری تقریب جوپیرکے دن مقامی سرکاری عمارت کے کھلے حصہ میں منعقدشدنی تھی اسے ایک بندکمرے کی حدتک محدود کردیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکوامریکی ریاستوں وسکانسن اورمنیسوٹامیں درجہ،حرارت منفی45سے منفی51سنٹی گریڈتک گرگیا۔افسران نے اس خطرناک موسم کاسامناکرنے کیلئے اپنے باشندوں کوباہر نکلتے وقت بے حداحتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔منی سوٹا میں تمام اسکول پیرکوبندرہیں گے مگروالدین کوحکومت نے مشورہ دیاہے کہ وہ بچوں کواسکول بھیجنے یانہ بھیجنے کافیصلہ خودکریں۔کیٹوکی میں برفباری کے حالات خراب ہوتے دیکھ کرحکام نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی صلاح دی ہے۔اب تک کل125پروازیں ردکی جاچکی ہیں۔6ہزارسے زیادہ پروازیں تاخیرسے چلیں گی۔نیویارک میں7انچ موٹی برف کی چادربچھ گئی ہے اورحالات کافی خراب ہیں۔اتوارکے دن امریکہ کی شمالی اورجنوبی ڈیکوٹاریاستوں میں درجہ\'حرارت نکتہ انجمادسے گرجائے گا۔نکتہ انجمادسے کم درجہ\'حرارت گریٹ لیک کے علاقوں سمیت اوہائیو وادی تک پھیلنے کے قومی امکانات ہے۔امریکی قومی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دودہائیوں کے دوران وسطی مغربی ریاستیں شدیدسردی کی زدمیں ہیں۔طبی ماہرین نے شدیدسردی کی لپیٹ میں آئے علاقے کے شہریوں کوتلقین کی ہے کہ اتنی زیادہ سردی کے دوران شدیدٹھنڈسے پیدا ہونے والی جلدی بیماریوں کے قومی خدشات سے ہوشیاراورگھروں کے اندرپابندرہیں تاکہ وہ فراسٹ بائٹس جیسی بیماری سے نچ سکیں۔طبی ماہرین کے مطابق شدیدسردی میں صرف5منٹ کے اندراندرفراسٹ بائٹس کی بیماری جلدپرنمودارہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ شدیدسردی میں پھرنے سے سانس کی نالیوں میں سوزش اورسینے کے دردکے عارضے لاحق ہونے کاخطرہ ظاہرکیاگیاہے۔قطب شمالی کی ٹھنڈی ہواکے تناظرمیں مینیسوٹاریاست کے گورنرمارک ڈپٹن نے پیرکے روزتمام اسکولوں میں عام تعطیل کااعلان کیاہے تاکہ بچوں کوسردی سے محفوظ رکھاجاسکے۔کئی اورشہروں میں بھی پیرکے روزاسکولوں کوبندرکھنے کااعلان کردیاگیاہے۔نیشول اورٹینسی کے اسکول اب موسم سرما کی تعطیلات کے بعدپیرکے بجائے چہارشنبہ کوکھولے جائیں گے۔شکاگوسمیت دیگرشہریوں کے اسکولوں میں پیرکے روزتعطیل کااعلان نہیں کیاگیاہے۔
The Coldest Weather In 2 Decades hits U.S

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں