سونے کی درآمد - تحدیدات پر نظر ثانی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

سونے کی درآمد - تحدیدات پر نظر ثانی کا امکان

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سونے کی درآمدات پر تحدیدات کے سلسلہ میں مارچ کے اختتام پر نظر ثانی کی جائے گی۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اعتماد ہے کہ اس مالیاتی سال کے اختتام تک ہم سونے کی درآمد پر چند تحدیدات پر نظر ثانی کے اہل ہوں گے لیکن ہم صرف اس وقت ایسا کریں گے جب ہمیں پوری طرح یقین ہوکہ ہماری جاریہ مالیاتی سال کے خسارہ پر سخت گرفت ہے۔ یہاں یوم کسٹمس تقریب کے موقع پر ٹیکس عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ سونے کی بڑھتی ہوئی درآمدات پر قابو پانے کیلئے حکومت نے 3مرتبہ سونے پر کسٹمس ڈیوٹی میں اضافہ کیاتھا۔ اس کے علاوہ ریزرو بینک کو بھی سونے کی درآمدات سے مربوط کیا گیا ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور روپے کی قدر میں کمی پر قابو پانا ہے۔ سونے کی درآمدات جو گذشتہ سال مئی میں 162ٹن کی اونچائی تک پہنچ گئی تھی، حکومت اور آر بی آئی کی جانب سے انسدادی اقدام کے پیش نظر نومبر میں گھٹ کر 19.3ٹن ہوگئی تھی۔ دسمبر میں درآمدات نومبر کی بہ نسبت قدرے زیادہ تھی۔ فینانس سکریٹری سمیت بوس نے نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ چدمبرم نے کہاکہ گذشتہ سال رسد پر عائد تحدیدات کے بعد ملک میں تقریباً1-3ٹن سونے کی اسمگلنگ ہوئی ہے، میں جانتا ہوں کہ اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے لیکن سونے کی درآمد پر تحدیدات انتہائی ضروری تھی کیونکہ ان تحدیدات کی وجہہ سے سونے کی درآمد میں اپریل میں گراوٹ آئی اور مئی میں وہ 300 ٹن سے متجاوز ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم تحدیدات نافذ نہیں کرتے تو ہمارے لئے یہ ناممکن ہوتا کہ ادائیگیوں یا کرنٹ اکاونٹ خسارہ کے درمیان توازن کو برقرار رکھ سکیں۔ سونے کی درآمدات میں اضافہ کی وجہہ سے ڈیوٹی میں کمی کیلئے شوروغل کے ساتھ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے گذشتہ ہفتہ اس سلسلہ میں وزارت کامرس کو ایک مکتوب لکھا کہ سونے کی درآمدات کروڈ آئیل کے بعد درآمد بل میں دوسرا بڑا جز ہے۔

India to review gold restrictions by end-March

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں