دوسرا خلائی مشن چندریان II فضا میں روانہ کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

دوسرا خلائی مشن چندریان II فضا میں روانہ کرنے کا منصوبہ

چندریان Iمشن سے جسے چاند کی محور پر کامیابی سے روانہ کیا گیاہے، حوصلہ پاتے ہوئے ہندوستان ایسا دوسرا مشن آئندہ دو تا تین سال میں روانہ کرے گا، چاند کی سطح پر گھومے گا۔ جیوسائنکرونس لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی) استعمال کرتے ہوئے چندریان II میں دیسی ساختہ روور( چاند کی سطح پر گھومنے والی گاڑی) اور لینڈر چاند کی سطح پر اتاری جائے گی۔ محکمہ خلاء کے معتمد کے رادھا کرشنن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ چندریان IIایسا مشن ہے جو چاند کی سطح پر اتر کر تجربے کرے گا۔ سال 2016 یا2017 میں دیسی ساختہ روور اور لینڈر استعمال کرتے ہوئے چندریان II فضاء میں داغا جائے گا۔

India to launch Chandrayaan-II by 2017

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں