ہندوستانی ملازمین کے حقوق کا تحفظ - ہند سعودی عرب تاریخی معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

ہندوستانی ملازمین کے حقوق کا تحفظ - ہند سعودی عرب تاریخی معاہدہ

سعودی عرب میں برسرخدمت ہندوستانی ورکرس کے حقوق کے تحفظ کیلئے آج دونوں ممالک کے درمیان ایک "تاریخی معاہدہ" پر دستخط ہوگئے۔ سعودی وزیر لیبر عادل بن محمد فقیہ نے جو دہلی کے دورہ پر ہیں کہاکہ دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں کی ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو مستقبل میں اگر کوئی مشکلات پیش آئیں تو ان کا جائزہ لے گی"۔ لیبر کوآپریشن فارڈومسٹک سروس ورکرس رکروٹمنٹ" معاہدہ پر ہندوستان کے وزیر سمندر پار امور ویلار روی اور سعودی وزیر لیبر عادل بن محمد فقیہ نے دستخط کئے۔ روی نے سعودی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے "نطاقۃ" ورک پالیسی اختیار کرتے ہوئے "انسانی طریقہ کار" اپنایا ہے۔ روی نے بتایاکہ مذکورہ معاہدہ سے لیبر مارکٹ کی تنظیم جدید میں مدد ملے گی اور ہندوستانی ورکرس کے مفادات کے تحفظ میں یہ معاہدہ دور رس اثرات کا حامل ہوگا۔ اس معاہدہ کی صورت گری سال گذشتہ اپریل میں روی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کی گئی تھی۔ اس معاہدہ کی رو سے دونوں یعنی سعودی آجر اور ہندوستانی ورکرس کا تحفظ کیا گیا ہے۔ اس معاہدہ کی رو سے ایک ایسا میکانزم قائم کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعہ ہندوستانی ورکرس کو 24گھنٹے مدد فراہم کی جائے گی۔ ایک معیاری "ایمپلائمنٹ کنٹراکٹ" کو بھی قطعیت دی جائے گی جس کے ذریعہ اقل ترین اجرتوں، اوقات کار، باتنخواہ تعطیلات اور تنازع ہکی صورت میں تصفیہ کے میکانزم کو قطعیت دی جائے گی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ سعودی عرب میں لگ بھگ 5لاک ہندوستانی ورکرس ایسے ہیں جن میں بیشتر گھریلو خادمائیں، ہلپرس، ڈرائیورس اور کلینرس ہیں۔ ان میں 10فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کی مجموعی تعداد 28لاکھ ہے۔ جو کسی بھی دوسرے ملک کے ورکرس کی تعداد کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ وائیلار روی نے یکم اپریل 2013ء تا نومبر 2013ء کی رعایتی مدت کے اعلان کیلے بھی سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا جس کے دوران مقررہ مدت سے زیادہ قیام پذیر ہندوستانی ورکرس کو اپنے دستاویزات کو باقاعدہ بنانے اور وطن واپسی میں سہولت حاصل ہوئی تھی۔ سعودی وزیر نے بتایاکہ مذکورہ رعایتی مدت کے دوران 4لاکھ ہندوستانیوں نے اپنے ورک پرمٹ کو باقاعدہ بنایا ۔ مذکورہ معاہدہ پر عمل آوری میں حائل رکاوٹوں و امکانی مشکلات کو دور کرنے کیلئے دونوں ممالک نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

India, Saudi Arabia ink 'landmark' agreement to protect domestic workers' rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں