بحرین میں مقیم ہندوستانی کو فخر ہندوستان اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

بحرین میں مقیم ہندوستانی کو فخر ہندوستان اعزاز

دبئی
(پی ٹی آئی)
بحرین میں مقیم ایک ہندوستانی کوبرادری کے لئے ان کی خدمات کوتسلیم کرتے ہوئے بھارت گوروایوارڈ کے لئے منتخب کرلیاگیاہے۔63سالہ جان لائیپی کاانتخاب اس ایوارڈ کے لئے انڈیاانٹرنیشنل فرینڈشپ سوسائٹی کی جانب سے کیاگیا۔وہ کل نئی دہلی میں یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔لائیپی گزشتہ40برسوں سے رہ رہے ہیں اوروہ ایک کنسٹرکشن منیجرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔لائیپی مدرٹریسا،کرکٹرسنیل گواسکراور اداکارشمی کپور،راجیش کھنہ اوردیوآنندکی صف میں شامل ہوجائیں گے جوماضی میں یہ ایوارڈحاصل کرچکے ہیں۔لائیپی گزشتہ14برسوں سے برادری کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے2006ء میں جدائیبیہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں لوگوں کوبچانے میں مددکی تھی،اس حادثہ میں16افرادہلاک ہوگئے تھے۔نیزانھوں نے ایک گارمنٹ فیکٹری کا دیوالیہ نکل ھانے کے بعد800 ورکرس کے روزگارکویقینی بنایااوربحرین میں غریب ہندوستانی ورکرس کے لئے مفت انشورنس اسکیم کوشروع کرنے میں اہم رول اداکیاہے۔
Bahrain-based Indian John Iype to receive 'Bharat Gaurav' award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں