مصر - الجزیرہ کے صحافیوں کی حراست میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

مصر - الجزیرہ کے صحافیوں کی حراست میں توسیع

قاہرہ
(رائٹر)
مصری حکام نے الجزیرہ انگلش ٹی وی نیٹ ورک کے 3صحافیوں کی حراست میں 15دن کی توسیع کردی ہے ۔حکام نے الجزیرہ سال جولائی میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے اخوان المسلمون کی بیجا حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ قاہرہ میں پبلک پراسیکیوٹرکے ایک بیان کے مطابق ان تینوں افراد کے خلاف دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے اور اس تنظیم کو ساز وسامان فراہم کرنے کے علاوہ 3دیگر الزامات ہیں ۔گرفتار ہونے والے 3صحافیوں میں سے ایک آسٹریلیا کے شہری پیٹر گریسٹ ہیں جوبی بی سی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں ۔ ان کے علاوہ کینیڈا کی شہریت رکھنے والے فدل فاہمی اور پیشکاربدر محمد شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ گرفتار کیے گئے ایک اور کیمرہ مین کو رہا کردیا گیا ہے ۔ الجزیرہ انگلش کے ڈائرکٹر النستی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی یہ گرفتاریاں شرمناک تھیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل جھوٹے ہیں ۔ مصری حکام الجزیرہ پر گذشتہ سال جولائی میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے اخوان المسلمون کی بے حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہیں ۔اخوان المسلمون کو گذشتہ ہفتے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا ۔ تنظیم کے کار کنوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ مرسی کے سینکڑوں جامیوں کو قتل کیا جاچکا ہے اور اخوان المسلمون کے ہزاروں کار کنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ الجزیرہ نے 24گھنٹے کی نشریات میں صدر مرسی کے حامیوں کا احتجاج دکھا یا ہے اور ربع قتل عام کے واقعہ کے عینی شاہدین کی کہانیاں سنائی ہیں ۔جس میں اخوان المسلمون کے سیکنڑوں کار کن ہلاک ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ چینل نے حکومتی کارروائی سے بچ جانے والے چند اسلام پسند قائدین کے انٹریو بھی دکھائے ہیں ۔اتوار کے روز ان 4صحافیوں کو قاہرہ کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں ان کے عبوری دفتر سے گرفتار کیا گیا ۔ منگل کے روز کیمرہ مین محمد فوزی کو رہا کردیا گیا تاہم دیگر تینوں صحافیوں کو حراست میں ہی رکھا گیا ہے ۔اگر ان کے خلاف ہا ضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی تو ان کی حراست کو زیادہ طویل بھی کیا جاسکتا ہےْ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے صحافی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مختلف قسم کی خبروں پر کام کر رہے تھے اور انھیں ان کے سازو سامان سمیت فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ ادھر 15فروری کو ایک عدالت اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی تحلیل کے بارے میں ایک کیس کی سماعت کرے گی ۔
Egypt: Al-Jazeera journalists' detention renewed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں