سڈنی
(رائٹر)
انٹارکٹیکامیں پھنسے ہوئے روسی تحقیقی جہازاورچین کاایک برف توڑنے والاجہاز بھاری برف سے آزادہوگئے ہیں جس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیاتھااوروہ کھلے سمندرکی سمت تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہے ہیں۔آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے آج یہ بات کہی۔چین کابرف توڑنے والے جہازپھنسے ہوئے روسی جہازکے مسافرین کومحفوظ مقامات پرپہنچانے کے لیے اس کے ہیلی کاپٹرس کے استعمال کے بعدگزشتہ ہفتہ خلیج دولت مشترکہ میں یکاوتنہاپھنس گیاتھا۔آسٹریلیاکے بچاؤعہدیداروں نے دونوں جہازوں کے کپتانوں کومشورہ دیاکہ برف میں پڑنے والی دراڑوں سے فائدہ اٹھائیں جوکل شام ان جہازوں کے اطراف پیداہوئی تھیں۔انہوں نے تب سے ہلکے برف کے حالات کے ذڑیعہ کھلے سمندرمیں دھیمی رفتارسے پیش قدمی کررہے ہیں۔ژیولانگ نے آرسی سی آسٹریلیاسے کہاہے کہ اس کواس وقت مزیدکوئی مددکی ضرورت نہیں ہے۔اکیڈیمک شوکالزکیف مسلسل سمندری میدان سے گزررہاہے اورآرسی سی آسٹریلیااس بات کی توثیق کرنے کی منتظرہے کہ انہیں مزیدکوئی مدددرکارنہیں ہے۔
Stranded Antarctic ships break free of ice, heading to open sea
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں