کانگریس امیدواروں کا عنقریب اعلان متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

کانگریس امیدواروں کا عنقریب اعلان متوقع

نئی دہلی۔
(آئی اے این ایس)
لوک سبھا انتخابات جو 2014ء میں منعقد ہورہے ہیں، کے روڈ میاپ کی خاکہ کشی کے ساتھ کانگریس یوپی اے دوم حکومت کے کارناموں کی موثر تشہیر اور امیدواروں کے عاجلانہ اعلان اور اس کی ریاستی یونٹس کی متحدہ انتخابی سعی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ پارٹی قائدین نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی یہاں جمعہ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی اجلاس کے موقع پر جو رجحان پیدا ہواتھا، اسے برقرار رکھنا چاہتی ہے، جہاں پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنی پرزور تقاریر سے پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کردیا۔ وزیرآبی وسائل ہریش راوت نے آ’ی اے این ایس کو بتایاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ راہول گاندھی کے طرز کارکردگی سے سرگرمیوں میں شدت برقرار رہے گی۔ اے آئی سی سی اجلاس میں گاندھی کو اپریل و مئی میں منعقد ہونے والے انتخابات کی کانگریسی مہم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر مختلف ریاستوں کے قائدین کو ردعمل معلوم کرتے رہیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ عوام کے ساتھ پارٹی کے رابطے کو فروغ دینے عوام پر اثر انداز ہونے والے مسائل پرجوش و خروش کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ کانگریس قائدین نے بتایاکہ توقع ہے کہ وسط فروری تک لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کردیا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں ردعمل کا پتہ چلانے اے آئی سی سی اجلاس کے ایک دن بعد دیگر قائدین کے علاہو صدر پردیش کانگریس پنجاب پرتاب سنگھ باجوا نے بھی راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بہت سے لوگوں نے جنہوں نے راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی ڈسپلن کی ضرورت کا اظہار کیا تاکہ کانگریسی امیدواروں کی کامیابی کے امکانات کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ اترکھنڈ کے ایک اے آئی سی سی رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اکثر باغی امیدوار کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے امکانات کو دھکہ پہنچاتے ہیں، کئی مرتبہ ان باغیوں کو ریاست کے ایک سینئر قائد کی بھرپور سرپرستی حاصل رہی ہے۔ پارٹی قائدین نے بتایاکہ راہول گاندھی کے دورہ کے منصوبہ کو قطعیت دی جارہی ہے اور ان کی تقاریر سے پارٹی کی انتخابی کوششوں کی پیشرفت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مہیلا کانگریس کی سربراہ شوبھا اوجھا نے بتایا کہ اے آئی سی سی اجلاس میں پارٹی قیادت کی تقاریر سے ورکرس میں جوش وخروش پیدا ہوگیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ راہول جی ان سے راست بات چیت کریں گے، لہذا وہ انہیں وزیراعظم بنانے کی تمام تر کوششوں کیلئے تیار ہیں۔ پارٹی کے قائد نے بتایاہ اے آئی سی سی اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے رہا ہے کہ پارٹی یوپی اے حکومت کے کارناموں کو مناسب ڈھنگ میں اجاگر کرنے اور کرپشن اور قیمت میں اضافے سے نمٹنے کے اقدامات کو مناسب انداز میں اجاگر نہیں کرپائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں