ذاتی معاملات کی جاسوسی غیر قانونی - امریکی عدالت کی رولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

ذاتی معاملات کی جاسوسی غیر قانونی - امریکی عدالت کی رولنگ

واشنگٹن
(رائٹر)
امریکہ کی قومی سیکوریٹی ایجنسی(این ایس اے)کے سرخیوں میں رہنے والے جاسوسی پروگرام پرزم کے تحت امریکی عوام کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کوایک عدالت نے غیرقانونی قراردیاہے۔ڈسٹرکٹ جج رچرڈلیان نے این ایس اے کے اس کام پرنکتہ چینی کرتے ہوئے اسے غیرقانونی قراردیا۔عدالت کے اس فیصلہ کے بعدوزیرقانون نے کولمبیا ضلع عدالت سے لیان کے فیصلہ پرنظرثانی کرنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں مین ہیٹن کے ایک جج نے این ایس اے کی اس کارروائی کوقانونی قراردیااورکہاکہ اس سے لوگوں کی رازداری کونقصان نہیں پہنچاہے۔قبل ازیں امریکی ایجنسی برائے قومی سلامتی کوشہریوں کی فون کالس کی معلومات جمع کرنے کی جوعدالتی اجازت ملی تھی اس کی مدت پھرپوری ہوگئی تھی اورایجنسی نے امریکی عدالت سے اس مدت میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔3جنوری کوعدالت نے ایجنسی برائے قومی سلامتی کی درخواست پوری کردی تھی۔واضح رہے کہ اس ایجنسی کوہرسہ ماہی میں ایک باراس مقصدسے عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس خصوصی سروس کے مطابق وہ صرف فون کال کی طوالت اورفون نمبرکاپتہ لگاسکتی ہے جبکہ گفتگوکے مفہوم تک اسے رسائی حاصل نہیں ہے۔امریکی انتظامیہ کویقین ہے کہ اس طرح کی معلومات جمع کرتے ہوئے خصوصی سروسیں دستورکی خلاف ورزی نہیں کرتیں۔
Spy Court: NSA Can Keep Collecting Phone Records

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں