كنجل سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک کے نوجوانوں میں بہت طاقت ہے ۔ نوجوان اگر ٹھان لے تو کچھ بھی کر کے دکھا سکتا ہے ۔ اپنی اس فتح کے ساتھ آئی اے ایس كنجل سنگھ نے انٹرنیشنل لیول کے مقابلہ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
آئی اے ایس كنجل سنگھ میراتھن میں شرکت کے لئے کافی دنوں سے کوشش کر رہی تھیں ۔ اس کے لئے وہ اپنی رہائش گاہ پر باقاعدگی سے مشق کرتی تھیں ، لیکن کچھ دن پہلے طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں محسوس ہوا کہ اس سال میراتھن میں شرکت کا ان کا خواب ٹوٹ جائے گا ۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور فٹنس ٹسٹ میں کامیابی کے بعد ممبئی ہاف میراتھن میں حصہ لیا ۔
21 کلومیٹر کی دوڑ كنجل سنگھ نے 2 گھنٹے 34 منٹ 58 سیکنڈ میں مکمل کی۔ واضح رہے کہ كنجل سنگھ ایک اچھی رنر بھی ہیں ۔ گذشتہ سال مقامی اندرا اسٹیڈیم میں ہوئی کراس کنٹری دوڑ میں بھی انہوں نے اپنا جوہر دکھایا تھا۔
Bahraich DM completes half marathon in 2.30hrs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں