دہلی اسمبلی اسپیکر عہدے کیلیے بی جے پی کے جگدیش مکھی بھی امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

دہلی اسمبلی اسپیکر عہدے کیلیے بی جے پی کے جگدیش مکھی بھی امیدوار

بی جے پی رکن اسمبلی جگدیش مکھی نے دہلی اسمبلی اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنی نامزدگی داخل کردی ہے جس کیلئے انتخاب کل ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی نے میرا نام تجویزکیا ہے اس لئے میں اسپیکر کے عہدے کیلئے مقابلہ کروں گا۔ عام آدمی پارٹی نے پہلے اس عہدے کا پیشکش بی جے پی کو کیا تھا لیکن بی جے پی نے اسے مسترد کردیا تھا جس پر پارٹی نے اپنے رکن اسمبلی ایم ایس دھیر کو اسپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار بنایا۔ اس سے پہلے عبوری اسپیکر کا عہدہ بھی اسمبلی میں سب سے سینئر رکن جگدیش مکھی کو پیش کیا گیا جسے انہوں نے حاصل کرنے سے انکار کردیا۔ مکھی کے علاوہ جنتادل متحدہ کے سینئر ایم ایل اے شعیب اقبال کو بھی عبوری اسپیکر کا عہدہ پیش کیا گیا لیکن انہوں نے بھی انکار کردیا تب کانگریس کے رکن اسمبلی متین احمد کو عبوری اسپیکر بنایا گیا تھا۔ جنہوں نے تمام ارکان بشمول چیف منسٹر کجریوال کو اسمبلی کی رکنیت کا حلف دلایا۔ عام آدمی پارٹی نے جس کے 28 ارکان ہیں، کانگریس کے 8ارکان کی تائید سے حکومت تشکیل دی ہے۔ جب کہ بی جے پی کے32 ارکان ہیں اور جنتادل متحدہ کا ایک رکن اور شرومنی اکالی دل کا بھی ایک رکن منتخب ہوا ہے۔

BJP MLA Jagdish Mukhi files nomination for Delhi assembly speaker's post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں