گونتناموبے کے 77 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

گونتناموبے کے 77 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکی حکومت کے جائزہ پیانل میں القاعدہ کے مہلوک سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق یمنی باڈی گارڈجوایک دہے سے زائدعرصہ سے کیوباکے گوانتاناموبے جیل میں قیدتھے،ان کی رہائی کومنظوری دے دی ہے۔33سالہ مجاہد جنہیں مبینہ طورپرافغانستان کے ایک خفیہ کیمپ میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی تربیت دی گئی تھی اب وہ امریکہ کے لیے کوئی بڑاخطرہ نہیں اورجیل سے کسی دوسرے مقام پرمنتقلی کے قابل ہیں۔بورڈنے اس بات کافیصلہ کیاہے۔پنٹگان نے کل اعلان کیاکہ بورڈکافیصلہ جائزہ سماعتی اجلاسوں کے سلسلے میں پہلااقدام ہے جواوباماانتظامیہ دہشت گردمحروسین کے لیے امریکی فوجی جیل کے بالآخرتیزی سے برخاستگی کیلئے منعقد کیے جارہے ہیں۔لاس اینجلس ٹائمس کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ محمودمجاہداس وقت سے قیدی رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کے تورابوراپہاڑی سے حراست میں لیاگیاتھ اورجس وقت امریکی فوجی11ستمبر2001ء کے فوری بعداسامہ بن لادن کے خفیہ ٹھکانے پرشکنجہ کس رہے تھے۔مجاہدپرالقاعدہ عسکریت پسندہونے اوراسامہ بن لادن کے باڈی گارڈہونے کاالزام عائد کیاگیاہے۔مئی2011ء میں خفیہ امریکی دھاوے میں اسامہ بن لادن کوپاکستان کے چھاونی شہرایبٹ آبادمیں ہلاک کردیاگیاتھا۔ماضی میں انہیں ایک خطرناک القاعدہ عسکریت پسنداورپابندی عہدجہادی سمجھاجاتاتھا،صدربارک اوباماکی جانب سے گوانتانامومیں قیدیوں کی عاجلانہ رہائی کے لئے2011ء میں ہدایت جاری کی گئی تھی جس کی نتیجے میں بندکمرے میں جائزہ بورڈکی مجاہدکے لیے سماعتی کاروائی عمل میں آئی تھی۔پنٹگان نے کاروائی کے طریقہ کارکی جانچ کے لیے اسے خفیہ طورپرمنعقدکیاتھا۔گوانتاماموکے155محروسین کے منجملہ77کی رہائی کومنظوری دے دی گئی ہے۔امکان ہے کہ رواں سال70قیدیوں پرجائزہ سماعتی اجلاس منعقد ہوں گے۔محروسین کے ایڈوکیٹ وہیومن رائٹ کے ڈیسبن اوسبرن کے حوالے سے روزنامے نے بتایاکہ سلسلہ وارجائزوں کایہ پہلاجائزہ ہے جبکہ بالآخرگوانتاموکومسدودکرنے کافیصلہ کرناہوگا،اوبامانے جیل کومسدودکردینے کاوعدہ کیاتاہم کانگریس کے چندارکان اوربیرونی ممالک کی جانب سے قیدیوں کوقبول کرنے آمادگی میں وشواریوں کے نتیجے میں ان کی کوششوں میں رکاوٹیں پیداہوئی تھیں۔مجاہدکے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے پنٹگان نے بتایاکہ جائزہ کاروائی کے ارکان کااتفاق رائے کے ساتھ یہ تاثرہے کہ امریکہ کومسلسل جاری بڑے خطرے کے خلاف حفاظت کے لیے مجاہدکوغیرمعینہ مدت تک قیدمیں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
77 cleared for release from Guantanamo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں