نیوکلیر ہتھیاروں کی جدید سازی ضروری - وزیر دفاع چک ہیگل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

نیوکلیر ہتھیاروں کی جدید سازی ضروری - وزیر دفاع چک ہیگل

واشنگٹن
(رائٹر)
امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کیلئے امریکہ کوجدیدجوہری ڈھال کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بیان فوجی اڈے کے دورے کے موقع پردیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کیلئے ایٹمی ہتھیازلازمی ہیں۔نیوکلیرہتھیاروں کوجدیدبنانے کی خاطرآئندہ30برس کے دوران10کھرب ڈالرخرچ کرنے کیلئے تیارہیں۔ہیگل نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کوجدیدبنانالازمی ہے۔دفاع ماہرین کے مطابق امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کوجدیدبنانے میں کم ازکم30برس لگیں گے اور10کھرب ڈالرلاگت آئے گی۔چک ہیگل نے کہاکہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرہ،ایٹمی بحری آبدوزیں،وارہیڈز،میزائلس اوردیگرتمام ہتھیاروں کواپ گریڈکیاجائے گا۔
US needs modern nuclear deterrent despite high price tag -Hagel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں