ملن میلہ میں 38 ویں بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

ملن میلہ میں 38 ویں بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا آغاز

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے منگل کوملن میلہ میں بین الاقوامی کولکاتاکتاب میلہ کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کولکاتاکتاب میلہ دیناکے اہم کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔منگل سے شروع ہونے والا یہ کتاب میلہ بدھ سے عوام کیلئے کھول دیاگیا۔اس بارکتاب میلہ کااہم تھیم پیروہے۔ملک پیروکاایک پویلین بھی بنایاگیاتھاہے۔وزیراعلی نے اپنی افتتاح تقریرمیں کہاکہ مغربی بنگال میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔یہاں کی صلاحیت کامقابلہ نہیں کیاجاسکتاہے۔کولکاتاکتاب میلے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہاں ہرطرح کی کتابیں ملتی ہیں۔ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بھی یہاں کتابیں دستیاب ہیں۔اس کتاب میلے کے موقع پریہاں متعددکتابوں کااجراکیاجاتاہے۔اس کتابی میلے کے موقع پروزیراعلی ممتابنرجی کی پانچ کتابوں کواجراکیاگیا۔اس طرح وزیراعلی کی خودکی لکھی ہوئی45کتابیں ہوگئیں۔ان کی ان کتابوں میں ان کے دورے کے دوران ہونے والے تجربات بھی قلم بندہیں۔انہوں نے دارجلنگ اورجنگل محل کے دورے کے دوران ہونے والے تجربات کے سلسلے میں تمام باتوں کو ایک ڈائری کی شکل میں لکھی ہے۔اس ڈائری کوکتاب کی شکل میں شائع کیاگیاہے۔وزیراعلی نے کہاکہ یہاں کی ایک روایت رہی ہے۔یہاں ہرپروگرام نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایاجاتاہے۔یہ میلہ9فروری تک چلے گا۔کتاب شائقین کیلئے یہاں پرکشش لاٹری کااہتمام کیاگیاہے۔ہرکتاب کے ساتھ ایک لاٹری دی جائے گی۔لاٹری جس کے نام لگے گی اسے انعام سے نوازجائے گا۔اس باربھی کولکاتاکتاب میلے میں متعددداردواسٹالوں کااہتمام کیاگیاہے۔کولکاتا سے شائع ہونے والے ایک اردواخبارنے بھی گزشتہ کئی برسوں سے کتاب میلے میں ایک اسٹال کااہتمام کیاہے۔وزیراعلی نے اس موقع پرلوگوں سے اپیل کی کہ یہاں آکرکتابیں خریدیں۔کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پرپیروکے پٹریسیابولبیانا،اورروڈلف سٹریجاموجودتھے۔اس میلے کااہتمام پبلشراینڈبک سیلرگلڈنے اہتمام کیاتھا۔واضح رہے کہ بنگلہ اورہندی فلم کے معروف اداکارہ سچتراسین کیلئے یہاں ایک الگ پولین کااہتمام کیاگیاہے۔جس میں ان کی سینکڑوں تصاویرکی نمائش کی گئی ہے۔یادرہے کہ ابھی حال میں سچتراسین کاانتقال ہوگیاتھا۔اس موقع کودیکھتے ہوئے کئی پبلشروں نے ان کے نام پرمتعددکتابوں کی اشاعت کی ہے جوکتابی میلے میں دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ ان پرلکھی گئی متعددکتابوں کایہاں دوبارہ اشاعت بھی کی گئی ہے۔

38th Int'l kolkata book fair begins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں