پرانے شہر کی خبریں - old city news 30 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

پرانے شہر کی خبریں - old city news 30 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-30

(اعتماد نیوز)
ساوتھ زون کے نئے ڈپٹی کمشنرپولیس تریاٹھی نے شہرحیدرآباد کوگہوارہ امن ویکجہتی کانام دیتے ہوئے کہاکہ شہری امن وشانتی کے شیداہیں۔انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پیام امن اورپیغام محبت کوپروان چڑھانے کے لئے سنٹرل پیس اینڈویلفیرکمیٹی حیدرآباد کی کارکردگی سے واقفیت کے بعدانہیں احساس ہواہے کہ ایک اندھیرے مکان کوروشن کرنے کیلئے ایک چراغ کافی ہے۔لیکن یہاں توچراغ ہیں۔اندھیرابخوددورہوجائے گا۔اس طرح اس شہرمیں امن وشانتی کے شیدائیوں کی اتنی بڑی تعدادکودیکھ کران کے اپنے بھی حوصلے کافی بلندہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرترپاٹھی،پولیس کمشنرآفس پرانی حویلی میں سنٹرول پیس اینڈویلفیرکمیٹی کے نمائندہ اجلاس سے مخاطب تھے۔اس تعارفی اجلاس میں پیس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام صادق الدین نے نئے ڈی سی پی کوشہرکی تہذیب وتمدن،اتحادویکجہتی اوربھائی چارگی سے واقف کروایا۔ڈی سی پی ترپاٹھی موجودہ دورمیں کئی ایک نئے چیلنج کاسامناہے لیکن حوصلے بلندہوں،ارادے فولادی ہوتوپہاڑبھی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔انہوں نے ارکان کومشورہ دیاکہ مصبوط عزم وارادوں کے ساتھ امن کے قیام کیلئے آگے پڑھیں۔وہ ہرممکنہ تعاون کرنے کیلئے تیارہیں۔ڈی سی پی نے پیش قیاسی کی کہ وہ دن دور نہیں کہ شہرکاہررکن شہری امن کمیٹی کارکن بننے کے لئے بے چین ہوگااوراپنی کواعزازسمجھے گا۔ترپاٹھی نے کہاکہ دنیابھراس امن وشانتی کوبگاڑنے کے لئے بعض مفادات حاصلہ کے سرگرم ہیں۔انہیں مسرت ہورہی ہے کہ امن وشانتی کیلئے آج کے اجلاس میں شہرکی قابل لحاظ نمائندہ شخصیتیں موجودہیں۔جس کے سبب انہیں بھی کام کرنے میں مزیددلچسپی پیداہورہی ہے۔اس طرح ایسے شہرکوکوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی۔جس کے شہری امن وشانتی وبھائی چارگی کے پیروہیں۔انہوں نے مثال دی کہ امن وشانتی مانگتے نہیں بلکہ دی جاتی ہے۔امن بانٹنے والے اسطرح ہیں جیسے پھول سے نکلی ہوئی خوشبو۔وہ یہ نہیں دیکھتی کہ کون اس سے استفادہ کررہاہے۔اس موقع پراسسٹنٹ پولیس کمشنرچارمینار رام موہن راؤ کے علاوہ سری کشن شرماصدرساوتھ زون پیش کمیٹی،ششی کانت صدرسنٹرل زون پیس کمیٹی نے بھی مخاطب کیا۔اس تقریب میں محمدعارف الدین،غازی الدین،لالہ جی،نارائن ریڈی ،اعجازقادری،ڈاکٹرمظہرکے علاوہ عوام کی بڑی تعدادموجودتھی۔بعدازاں ڈی سی پی ترپاٹھی کی گلپوشی کی گئی ۔

(منصف نیوز بیورو)
میرعالم منڈی میں21جنوری کوپیش آئے قتل کے واقعہ میں ملوث افرادکوکل میرعالم پولیس نے گرفتارکرلیا۔21جنوری کوپیش آئے اس واقعہ میں محمدحنیف اوران کے ساتھیوں پرمحض ایک چھوٹی سی بات پرمحمد ندیم پرچاقوؤں اوراسنوکراسٹکس سے جملہ کرتے ہوئے قتل کردیاگیاتھا۔محمدحنیف اوران کے ساتھی گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے جس پرمحمدندیم اوران کے والد نے اعتراض کیاتھا۔اسی چھوٹی سی بات ہربرہم محمدحنیف اوران کے ساتھیوں نے محمدندیم پرحملہ کرتے ہوئے قتل کردیاتھا۔گذشتہ یوم میرعالم پولیس نے باوثوق اطلاع پربی بی بازازمیں واقع کبیراسنوکرپارلرپردھاواکرتے ہوئے محمدحنیف اوران کے ساتھیوں محمدداؤخان عرف سہیل،سدایازالدین(روڈی شیٹررین بازار)محمداظہرخان، محمدعلیم،طارق احمداورایک کم عمرملزم کوگرفتارکرلیا۔محمدحنیف نے اعتراف جرم کرلیااوران کے بتائے ہوئے مقام سے قتل میں استعمال ہتھیاروں کوبرآمدکرلیاگیا۔تمام ملزمین کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں